உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نقلی انگوٹھی پہناکرAbhishek Bachchanنے ایشوریہ سے کہی تھی دل کی بات، ایسے بچن خاندان کی بہو بنیں اداکارہ

    ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے۔

    ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے۔

    Aishwarya Rai Abhishek Bachchan Marriage: ایشوریہ رائے بچن فی الحال اپنی آنے والی فلم پونین سیلوین (Ponniyin Selvan) میں مصروف ہیں تو ابھیشک اپریل میں ریلیز ہوئی فلم دسویں میں کمال کرچکے ہیں اور اپنی آنے والی فلموں میں مصروف ہیں۔

    • Share this:
      Aishwarya Rai Abhishek Bachchan Marriage:ایشوریا رائے بچن ہندی سنیما کا ایک ایسا نام ہے، جنہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے بل بوتے پر بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک اپنی جگہ بنائی ہے۔ کبھی سلمان خان کے دل پر راج کرنے والی ایشوریہ رائے نے آخر کس طرح ابھیشیک بچن کو اپنی زندگی کا ہمسفر چن لیا؟

      ایشوریہ اور ابھیشیک نے پہلی بار فلم 'ڈھائی اکشر پریم کے' میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی۔ اس کے بعد فلم امراؤ جان کے سیٹ پر دونوں کے درمیان کافی نزدیکیاں بڑھیں۔ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں فلم گرو کی پروموشن کے دوران ابھیشیک نے نقلی انگوٹھی پہنا کر ایشوریہ کو اپنے دل کی بات کہہ دی تھی۔ اس بات کا انکشاف خود ایشوریہ نے ایک انٹرویو میں کیا۔ دونوں کی شادی 2007 میں ہوئی تھی۔ شادی ہوتے ہی وہ ایشوریہ رائے سے ایشوریہ رائے بچن بن گئیں۔ دونوں کی شادی بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

      پہلے بھی رہ چکے ہیں افیئر
      ابھیشیک بچن سے پہلے ایشوریہ رائے کی زندگی میں سلمان خان تھے۔ دونوں نے بالی ووڈ کے گلیاروں میں بہت نام کمایا لیکن پھر ان کی زندگی میں وویک اوبرائے آئے لیکن ان سے بھی بات نہیں بنی۔ جب ابھیشیک بچن آئے تو ایشوریہ نے انہیں اپنا زندگی کا ہمسفر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ابھیشیک بچن کی بات کریں تو کرشمہ کپور سے ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی۔



      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actor Education:جان ابراہم پڑھائی لکھائی میں بھی ہیں بالی ووڈ کے’ہنک‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Pavitra Eijaz:اعجاز خان سے شادی کرنے پر پوترپونیا نے کہا-’جھٹ پٹ کبھی بھی ہوسکتی ہے۔۔۔‘

      فی الحال دونوں ستارے خوشی خوشی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ شادی کے چار سال بعد ان کو ایک بیٹی آرادھیا بچن ہوئی۔ ایشوریہ رائے بچن فی الحال اپنی آنے والی فلم پونین سیلوین (Ponniyin Selvan) میں مصروف ہیں تو ابھیشک اپریل میں ریلیز ہوئی فلم دسویں میں کمال کرچکے ہیں اور اپنی آنے والی فلموں میں مصروف ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: