ملائیکہ اروڑہ بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت سلیبس میں سے ایک ہیں۔ ان کی ایک جھلک پانے کے لیے فینس ترستے ہیں۔ وہیںملائیکہ اپنے گھر سے باہر نکلتی ہیں، تو ان کے ساتھ سیلفی لینے والوں میں ریس لگ جاتی ہے۔ اب ملائیکہ اروڑہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جسے دیکھنے کے بعد یوزرس انہیں جم کر ٹرول کررہے ہیں۔
اس وجہ سے ٹرول ہورہی ہیں ملائیکہ اروڑہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ بلڈنگ کے گیٹ پر کھڑی ہیں اور وہاں پر ایک آٹو رکشا ڈرائیور پہنچ جاتا ہے، جو اداکارہ کے ساتھ ایک سیلفی لینا چاہتا ہے۔ ڈرائیور اپنے بال سیٹ کرنے لگتا ہے اور جب وہ اپنے موبائل کا کیمرہ آن کرتا ہے تو تبھی ملائیکہ بلڈنگ کے اندر چلی جاتی ہیں۔ فین کے لیے ملائیکہ کا یہ رویہ یوزرس کو پسند نہیں آیا ہے اور انہیں ٹرول کیا جانے لگا ہے۔
لوگوں نے ملائیکہ کو سنائی خوب کھری کھوٹی
ملائیکہ اروڑہ کے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ’تو کیا انتظار نہیں کرسکتی کچھ سیکنڈ۔‘ دوسرے نے لکھا، انسانیت ذرا بھی نہیں ہے۔ کتنا گھمنڈ ہے۔ فلاپ ہیروئین۔ وہیں ایک اور یوزر نے کمنٹ کیا، جن سے ان کا گھر چلتا ہے ان سے یہ لوگ گھمنڈ اور غرور سے پیش آتے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔ اس طرح نیٹیزنس آٹو ڈرائیور کے ساتھ سیلفی نہ لینے کی وجہ سے ملائیکہ اروڑہ کو جم کر کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔
ارجن کپور کے ساتھ رشتے کو لے کر سرخیوں میں رہے ملائیکہ
ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی میں موونگ ان ود ملائیکہ شو سے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا تھا۔ اس شو میں ملائیکہ نے اپنی پرسنل سے لے کر پروفیشنل لائف کو لے کر کھل کر بات کی ہے۔ شوہر ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ایکٹر ارجن کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔