உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریتیک روشن کے گھر بجنے والی ہے شہنائی، Girlfriend صبا آزاد سے کریں گے شادی! دوست نے بتائی سچائی

    ریتیک روشن اور صبا آزاد۔

    ریتیک روشن اور صبا آزاد۔

    ریتیک روشن کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار جلد ہی دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم فائٹر میں اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ وہ فلم وکرم ویدھا کے لیے بھی سرخیوں میں ہیں۔ دوسری جانب صبا آزاد کی بات کریں تو وہ آخری بار سونی لیو کی ویب سیریز راکٹ بوائز میں نظر آئی تھیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن(Hritik Roshan) اور صبا آزاد(Saba Azad) کی ڈیٹنگ کے چرچے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چل رہے ہیں۔ صبا آزاد اور ریتیک روشن کے نام ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر اسپاٹ کیے جانے کے بعد ایک ساتھ جوڑے جانے لگے ہیں۔ صبا کو حال ہی میں ریتیک کے خاندان کے ساتھ بھی وقت گزارتے دیکھا گیا تھا، تب سے ان کی شادی کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے لگی ہیں۔ اگرچہ ریتیک اور صبا نے اپنے رشتے یا شادی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے لیکن دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے سچ کہہ دیا ہے۔

      بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کے دوست نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے ہیں۔ ریتیک کے دوست نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ریتیک کی فیملی بھی صبا کو پسند کرتی ہے۔ ریتیک کی طرح ان کے خاندان کو بھی صبا کی موسیقی پسند آتی ہے۔ وہ حال ہی میں ریتیک کے گھر بھی گئی، وہاں ایک میوزیکل سیشن بھی ہوا جس کا اداکار اور ان کے اہل خانہ نے لطف اٹھایا۔ ریتیک کے دوست نے بتایا کہ دونوں ساتھ ہیں لیکن فی الحال کسی بھی چیز میں جلدبازی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)





      یہ بھی پڑھیں:
      ’انامیکا‘میں Action کے ساتھ سنی لیون لیں گی بدلہ، اس دن ہوگی اسٹریم، دیکھیے زبردست ٹریلر

      رپورٹس کے مطابق ریتیک روشن اور صبا آزاد کی پہلی ملاقات ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی لیکن ان کی دوستی کا آغاز ٹوئٹر سے ہوا۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ریتیک اور صبا گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      100کروڑ کلب میں ’گنگوبائی‘ کی انٹری، عالیہ کی فلم نے بنایا یہ ریکارڈ

      ریتیک روشن کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار جلد ہی دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم فائٹر میں اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ وہ فلم وکرم ویدھا کے لیے بھی سرخیوں میں ہیں۔ دوسری جانب صبا آزاد کی بات کریں تو وہ آخری بار سونی لیو کی ویب سیریز راکٹ بوائز میں نظر آئی تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: