உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے لُک پر فدا ہوئے ریتیک روشن،تعریف میں لکھا- ’Love...‘

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے لُک پر فدا ہوئے ریتیک روشن،تعریف میں لکھا- ’Love...‘

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے لُک پر فدا ہوئے ریتیک روشن،تعریف میں لکھا- ’Love...‘

    Hrithik Roshan On Mahira Khan Photo: ماہرہ خان نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر فلم سے جڑا اپنا یہ لُک شیئر کیا۔ اس پر لوگوں کے الگ الگ ری ایکشن آنے شروع ہوگئے۔ لوگوں کو ان کا یہ انداز بے حد ہی پسند آرہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Hrithik Roshan On Mahira Khan Photo: ماہرہ خان کا نام پاکستان کی بڑی اداکاراوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک سے بڑھ کر ایک ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے لوگوں کو تفریح دی ہے۔ پاکستان کے علاوہ وہ بالی ووڈ فلم میں بھی اپنے ایکٹنگ کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔ ان سب کے علاوہ لوگ ان کی خوبصورتی پر بھی فدا ہیں۔ وہی حال ہی میں بالی ووڈ ایکٹر ریتیک روشن نے بھی اداکارہ کا لُک دیکھ کر ان کی تعریف کی ہے۔

      اداکارہ نے شیئر کیا یہ پوسٹ
      پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’مولا جٹ‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی یہ فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس درمیان انہوں نے انسٹاگرام پر فلم کا اپنا فرسٹ لُک شیئر کیا ہے۔ سامنے آئے اس پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے ریڈ کلر کی ڈریس پہن رکھی ہے۔ وہیں ان کا یہ لُک ہر بار سے بالکل الگ ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)





      ’مولا جٹ‘ میں ماہرہ خان ’مُکھو‘ کا کردار نبھا رہی ہے۔ وہیں ان کے مدمقابل فلم میں پاکستان کے مشہور ایکٹر فواد خان ہیں، جو مولا کے رول میں نظر آنے والے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب بیروزگار ہوچکے سنجے کپورکے پاس نہیں تھاکوئی کام،بیوی مہیپ کپور نے کیاچونکانے والاانکشاف

      یہ بھی پڑھیں:
      جب امیشا پٹیل کے IQ لیول سے متاثر ہو کر عامر خان نے دلائی فلم میں انٹری

      ریتیک کو پسند آیا اداکارہ کا انداز
      ماہرہ خان نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر فلم سے جڑا اپنا یہ لُک شیئر کیا۔ اس پر لوگوں کے الگ الگ ری ایکشن آنے شروع ہوگئے۔ لوگوں کو ان کا یہ انداز بے حد ہی پسند آرہا ہے۔ انہیں میں ایک ریتیک روشن بھی ہیں۔ ماہرہ کے اس پوسٹ پر ریتیک روشن کا بھی ری ایکشن سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’Love It‘۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: