اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سوزین سے طلاق لیتے ہی ریتیک نے سابقہ بیوی کے یے کیا تھا دل جیتنے والا کام۔۔۔گرل فرینڈ صبا کا ایسے رکھتے ہیں خیال

    سوزین سے طلاق لیتے ہی ریتیک نے سابقہ بیوی کے یے کیا تھا دل جیتنے والا کام۔۔۔گرل فرینڈ صبا کا ایسے رکھتے ہیں خیال

    سوزین سے طلاق لیتے ہی ریتیک نے سابقہ بیوی کے یے کیا تھا دل جیتنے والا کام۔۔۔گرل فرینڈ صبا کا ایسے رکھتے ہیں خیال

    سوزین خان کو طلاق دینے کے بعد ریتیک روشن ان دنوں صبا آزاد کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ ریتیک اور صبا کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے ہینڈسم ہنک ریتیک روشن اپنا 49ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ریتیک روشن نے سال 2000 کی فلم ’کہو ناں پیار ہے‘ سے اپنے ایکٹنگ کرئیرکی شروعات کی تھی۔ یہ فلم سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی اور اسی سال ریتیک نے اپنی لیڈی لو سوزین خان سے شادی کرلی تھی۔ حالانکہ ریتیک اور سوزین خان کی لو اسٹوری کا سال 2014 میں دی اینڈ ہوگیا۔ یہ بات اور ہے کہ ریتیک اور سوزین آج بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور اکثر ساتھ میں دیکھے جاتے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)





      ’ٹرو جنٹلمین‘ ہیں ریتیک روشن
      ریتیک روشن ایک ٹرو جنٹلمین بھی ہیں۔ بھلے ہی ریتیک اور سوزین کا رشتہ ختم ہوگیا ہو، لیکن دونوں ایک دوسرے کا سپورٹ سسٹم بن کر آج بھی کھڑے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ریتیک اور سوزین کا طلاق ہوا تھا، تب بھی ریتیک نے ان کے لیے کچھ ایسا کیا تھا، جسے دیکھ سبھی حیران رہ گئے تھے۔ ریتیک کے والد راکیش روشن نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا، "عدالت میں طلاق کی مہر لگنے کے بعد جیسے ہی ریتیک اور سوزین عدالت سے باہر آئے، انہوں نے بعد میں ان کے لیے کار کا دروازہ کھول دیا، یہ ان کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ کوئی بھی آپ کو یہ چیزیں نہیں سکھا سکتا۔ وہ لوگوں کی بہت عزت کرتا ہے۔ مجھے اسے ایسا کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔"



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)





      یہ بھی پڑھیں:
      بریک اپ کے بعد تونیشا نے انسٹال کیا تھا ڈیٹنگ ایپ؟ شیزان خان کے وکیل نے عدالت میں کیا دعوی

      یہ بھی پڑھیں:
      سمانتھا رتھ پربھو کی آنکھوں سے چھلکے آنسو، شکنتلام ٹریلر لانچ پر ہوئیں جذباتی

      صبا آزاد کو ڈیٹ کررہے ہیں ریتیک
      بتادیں کہ، سوزین خان کو طلاق دینے کے بعد ریتیک روشن ان دنوں صبا آزاد کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ ریتیک اور صبا کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔ عمر میں اپنے فاصلے کو لے کر کپل کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوجاتا ہے۔ صبا آزاد پیشہ سے ایک سنگر اور ایکٹر ہیں۔ صبا اور ریتیک کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اسپاٹ ہوتے ہیں۔ دونوں کو اکثر پارٹیز اور ایونٹس میں بھی ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اس دوران ریتیک صبا کو پروٹیکٹ کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ وہیں، سوزین خان ٹی وی ایکٹر علی گونی کے  بھائی ارسلان گونی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: