’چھی کتنی گندی لگ رہی ہو‘۔۔۔صبا آزاد کو ٹرول نے کیا کمنٹ تو اداکارہ نے دیا منہ توڑ جواب
’چھی کتنی گندی لگ رہی ہو‘۔۔۔صبا آزاد کو ٹرول نے کیا کمنٹ تو اداکارہ نے دیا منہ توڑ جواب
ریتیک روشن کے ساتھ صبا آزاد کو سرعام کافی ٹرول کیا جاچکا ہے۔ لوگ انہیں ریتیک کے سامنے بچی کہہ کر چڑھاتے ہیں۔ ساتھ ہی ریتیک کو بھی سوزین خان کو دھوکہ دینے کے لئے کئی مرتبہ کھری کھوٹی سنائی جاچکی ہے۔ بہرحال، دونوں کپل اب الگ الگ اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے ہینڈسم ہنک اداکار ریتیک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد اب سرخیوں میں رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ کپل رچا چڈھا اور علی فضل کے ویڈنگ رسپشن میں شامل ہوئے تھے۔ اس پارٹی میں صبا نے ایک گرین کلر کا ٹریڈیشنل آوٹ فٹ پہنا تھا، وہ اس میں کمال کی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
صبا نے بوائے فرینڈ ریتیک کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پوز دئیے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویریں بھی جم کر وائرل ہوئیں۔ انہی تصویروں پر صبا آزاد کو کچھ یوزرس ٹرول کرنے لگے، جس کے اسکرین شاٹ اداکارہ نے شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہیٹرس سے کس طرح کے میسیج آتے ہیں۔ لوگ ان سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹرول کرنے والے لوگوں کو بھی کرارا جواب دیا ہے۔ اداکارہ کو ملے نفرت بھرے کمنٹس
اداکارہ اور گلوکارہ صبا آزاد ریتیک روشن کے ساتھ ریلیشن شپ میں آنے کے بعد سے لگاتار موضوع بحث بنی وہئی ہیں۔ ان دنوں انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ لیکن کچھ دیر پہلے انہوں نے ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے ایک یوزر کے پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ یہ ایک لڑکی تھی جو صبا کو بے حد گندے اور نفرت بھرے کمنٹس کررہی تھی۔
صبا آزاد نے یوزر کے کمنٹ کا بھی اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس کمنٹ میں لکھا تھا، ’چھی، ایو، یک، دکھ رہے تھے، جو کچھ بھی آپ سمجھتے ہیں۔۔۔ وہیں، مان لو۔‘ ٹرول کی اس توہین آمیز کمنٹ پر صبا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پسند نہیں کرتی ہیں، تو اَن فالو کردیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک لمبا نوٹ بھی لکھا ہے۔
صبا نے دیا منہ توڑ جواب صبا آزاد نے لکھا، ’یہ شروتی ہیں، ظاہر طور پر وہ اپنے پیار سے پیار کرتی ہیں، لیکن وہ بھی اپنی لامحدود نفرت کو شیئر کرنے کے لئے مجھ فالو کرتی ہیں۔ ان کے جیسے کئی لوگ ہیں۔ شروتی کی طرح مت بنو، مجھے ان فالو کرنے کے لئے آپ پوری طرح آزاد ہیں۔ اتفاق سے شروعتی کو ابھی تک بلاک نہیں کیا ہے لیکن جلد ہی وہ اس سے بھی واقف ہوجائیں گی۔‘
ریتیک روشن کے ساتھ صبا آزاد کو سرعام کافی ٹرول کیا جاچکا ہے۔ لوگ انہیں ریتیک کے سامنے بچی کہہ کر چڑھاتے ہیں۔ ساتھ ہی ریتیک کو بھی سوزین خان کو دھوکہ دینے کے لئے کئی مرتبہ کھری کھوٹی سنائی جاچکی ہے۔ بہرحال، دونوں کپل اب الگ الگ اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔