உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Actors Education: سیف علی خان، رنبیر کپور، جان ابراہم اور ریتیک روشن کی جانیے تعلیمی قابلیت

    جانیے کتنے پڑھے لکھے ہیں آپ کے یہ پسندیدہ بالی ووڈ ستارے۔

    جانیے کتنے پڑھے لکھے ہیں آپ کے یہ پسندیدہ بالی ووڈ ستارے۔

    Bollywood Actors Education: شائقین ہمیشہ ان ستاروں کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فینس بھی ان سے متعلق ہر چیز جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ ایسے میں ہم آپ کو ان تمام ستاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

    • Share this:
      Bollywood Actors Education: ریتیک روشن، سیف علی خان، رنبیر کپور اور جان ابراہم اس دور کے ٹاپ اداکاروں میں شامل ہیں۔ ان کے فینس کی تعداد بھی لاکھوں کروڑوں میں ہے۔ شائقین ہمیشہ ان ستاروں کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فینس بھی ان سے متعلق ہر چیز جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ ایسے میں ہم آپ کو ان تمام ستاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

      ریتیک روشن
      کوئی مل گیا، دھوم 2، جودھا اکبر، سوپر 30، کرش سیریز اور گزراش جیسی فلموں سے بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ریتیک روشن تعلیم کے معاملے میں بھی آگے ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے بامبے اسکاٹش اسکول سے حاصل کی اور سندھے نام کالج ممبئی سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری مکمل کی۔

      سیف علی خان
      بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان کا نام انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں لیا جاتا ہے۔ فلم اومکارہ میں لنگڑا تیاگی کے کردار کو کون بھول سکتا ہے۔ ایسے کئی کرداروں سے لوگوں کے دلوں میں بسنے والے سیف علی خان اپنی پڑھائی کے دوران بہت اچھے طالب علم تھے۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم لارنس اسکول، سناور اور لاکرز پارک اسکول، ہارٹ فورڈ شائر سے حاصل کی اور پھر ونچسٹر کالج(Winchester) ، یو کے سے گریجویشن کیا۔

      رنبیر کپور
      کپور خاندان میں پیدا ہونے والے رنبیر کپور اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فلم سانوریا سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے رنبیر نے برفی اور راک اسٹار جیسی فلموں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اداکاری میں مہارت رکھنے والے رنبیر پڑھائی میں بھی چیمپئن رہے ہیں۔ انہوں نے نیویارک (New York) کے اسکول آف ویژول آرٹ(School of Visual Art) اور دی لی اسٹراسبرگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹThe Lee Strasberg Theatre & Film Institute) میں فلم کی تمام باریکیوں کا مطالعہ کیا۔ رنبیر نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Divyanka Tripathi On Abortion :امریکہ کے اسقاط حمل قانون سے خفا ہوئیں دیوانکا ترپاٹھی

      یہ بھی پڑھیں:
      Shehnaaz Gill:سمندر کے درمیان ہواسے باتیں کرتیں شہنازگل،زلفیں لہراتے ہوئے شیئرکیایہ ویڈیو

      جان ابراہم
      فلم جسم سے اپنے کرئیر کی شروعات کرتے والے جان ابراہم نے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ فلم دھوم میں ان کے نبھائے گئے کبیر کے رول کو فینس آج تک یاد کرتے ہیں۔ جان کے بارے میں کافی کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ وہ ممبئی یونیورسٹی(University of Mumbai) سے اکنامکس سے گریجویٹ ہیں اور ممبئی ایجوکیشن ٹرسٹ(Mumbai Educational Trust) سے ایم بی اے(MBA) کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: