உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kapil Sharma- I Am Not Done Yet: نیٹ فلیکس پر شو کرکے اتنے امیر ہوگئے کپل شرما، جانیے اُن کی نیٹ ورتھ

    کپل شرما

    کپل شرما

    کپل شرما کا گھر ممبئی کے انتہائی پوش علاقے میں ہے۔ یہ بہت پرتعیش ہے۔ ان کے گھر کی قیمت آٹھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کپل شرما کی ملک بھر میں کئی رئیل پراپرٹیز بھی ہیں۔ ان کے علاوہ کپل کے پاس کئی مہنگی اور لگژری گاڑیاں بھی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی:کپل شرما (Kapil Sharma) کا نام ذہن میں آتے ہی ہنسی آجاتی ہے۔ کبھی اسٹار کے ایک شو کا ونر رہ چکے کپل نے سونی ٹی وی کے شو ’کامیڈی سرکس‘ (Comedy Circus) سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا شو لایا اور اس کا نام بھی ’دا کپل شرما شو‘ (The Kapil Sharma Show) رکھا۔ اس شو نے اتنی زیادہ سرخیاں بٹور لی کہ لوگوں کی زبان پر ان کے اس شو کی ہی چرچا رہتی ہے۔ لوگ ان کے اس شو کو بہت ہی زیادہ دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔ آج کپل کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی کامک ٹائمنگ سے سب کا دل جیت لیا ہے۔ ان کے شو میں اکثر بڑے بڑے سلیبریٹیز آتے رہتے ہیں اور اپنی فلموں کے پروموشن کرتے ہیں اوراسی کے دم پر کپل کے اس شو کا ایک ایپی سوڈ بھی تیار ہوجاتا ہے۔

      ‘ہنسدے ہنسادے روو‘ شو سے کی تھی اپنے کرئیر کی شروعات
      ایک چھوٹے سے شہر اور متوسط ​​طبقے سے تعلق رکھنے والے کپل نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایسی پہچان بنائی ہے کہ اس دور میں اس کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آتا۔ کپل شرما نے تفریحی میدان میں اپنے کیریئر کا آغاز MH1 چینل پر شو ’ہنسدے ہنسادے راؤ‘ سے کیا۔ انہیں پہلا بڑا بریک ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ کی شکل میں ملا۔ شیکھر سمن اور نوجوت سنگھ سدھو اس شو کے جج تھے۔

      لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کامیڈی کی دنیا میں نام کمانے والے کپل شرما آج لگژری اور شاہانہ طرز زندگی کے مالک ہیں؟ انہوں نے فوربس انڈیا سیلیبریٹی لسٹ میں ٹاپ 100 میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ کپل شرما کی دولت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

      caknowledge.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، کپل شرما کے پاس مجموعی طور پر 242 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ کپل شرما ایک ماہ میں 3 کروڑ سے زیادہ کما لیتے ہیں۔ اور ایک سال میں اس کی کمائی 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کپل شرما کے بارے میں ایک اور بات شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے اور وہ یہ کہ وہ ٹی وی کے ایک ایپی سوڈ کے 40 سے 90 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ وہ ایک برانڈ انڈورسمنٹ کے لیے 1 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان دنوں نیٹ فلکس شو ’کپل شرما - آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘بھی کر رہے ہیں۔ لیکن اس شو میں وہ بات نہیں ہے جو ان کے ٹی وی شو میں ہے۔

      12 دسمبر 2018 کو کی تھی گنی چترتھ سے شادی
      کپل شرما کا گھر ممبئی کے انتہائی پوش علاقے میں ہے۔ یہ بہت پرتعیش ہے۔ ان کے گھر کی قیمت آٹھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کپل شرما کی ملک بھر میں کئی رئیل پراپرٹیز بھی ہیں۔ ان کے علاوہ کپل کے پاس کئی مہنگی اور لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں Mercedes Benz, Volvo XC 90, Range Rover Evoque SD4, Luxury Customized Vanity Van شامل ہیں۔

      آپ کی معلومات کے لئے بتادیں کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کہے جانے والے کپل شرما نے 12 دسمبر 2018 کو گرل فرینڈ گنی چترتھ سے جالندھر میں شادی کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: