بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کی اداکارہ ہیلین کے ساتھ لو اسٹوری کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ شادی شدہ ہونے کے باوجود سلیم کو ہیلین سے پیار ہوگیا اور پھر انہوں نے سال 1981 میں ان سے شادی رچالی۔ اب سالوں بعد سلیم خان نے ہیلین کے ساتھ اپنے رشتے پر خاموشی توڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایموشنل ایکسیڈنٹ تھا، جو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
بیٹے ارباز کے شو کے مہمان بنے سلیم خان دراصل، ارباز خان ایک نیا چیٹ شو لے کر آرہے ہیں جس کا نام ہے ’دی انویزیبلس‘۔ اس شو میں پہلے مہمان کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد سلیم خان ہیں۔ شو کے پہلے ایپی سوڈ کا ٹیزر سامنے آیا ہے، جس میں ارباز والد سلیم خان سے نجی اور پروفیشنل لائف کو لے کر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ایک ایموشنل ایکسیڈنٹ تھا ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز والد سلیم سے ہیلین کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں پوچھتے ہیں، تو اس کے جواب میں وہ کہتے ہیں، ’وہ ینگ تھی، میں ینگ تھا۔ میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ یہ ایک جذباتی حادثہ تھا۔ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ارباز، سلیم خان سے سلمیٰ خان کے ساتھ ان کی لوٹ اسٹوری کے بارے میں پوچھتے ہیں، تو سلیم خان بتاتے ہیں، ‘چھپ کر ملتے تھے ادھر اُدھر کہیں۔ میں ان سے کہا کہ میں آپ کے والدین سے ملنا چاہتا ہوں۔‘
سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ سلمیٰ کے والدین سے ملنے گئے تو سب مجھ کو دیکھنے کے لیے آگئے تھے۔ جیسے زو میں کوئی جانور آیا ہے نیا کہ دیکھنے چلتے ہیں۔ اس کے علاوہ سلیم خان نے جاوید اختر سے علیحدگی کی بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جاوید سے علیحدگی کی وجہ سے بہت تکلیف ہوئی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ وہ قریبی دوست نہیں ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔