اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IIFA 2022:سلمان خان، سارہ علی خان، شاہد کپور نے پریس کانفرنس میں لیا حصہ، اننیا پانڈے اور فرح خان بھی آئی نظر

    IIFA 2022: اس سال آئیفا کا انعقاد یس آئی لینڈ، ابوظہبی میں کیا جا رہا ہے۔اس سال کے آئیفا کو ہوسٹ سلمان خان، رتیش دیشمکھ اور منیش پال کریں گے۔ تین جون کو فرح خان اور اپارشکتی کھرانہ ہوسٹ کرنے والے ہیں۔

    • Share this:
      IIFA 2022: آئیفا 2022 کی شروعات ہوگئی ہے۔سلمان خان، سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کو آئیفا ویک اینڈ پریس کانفرنس میں دیکھا گیا۔اس موقع پر سلمان خان نے نیلے رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا اور کالے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ وہیں سارہ علی خان نے لال رنگ کا جیکٹ اور تھائی ہائی ڈریس پہن رکھا تھا۔ شاہد کپور ہلکے نیلے رنگ کی جیکٹ میں نظر آئے۔

      اس مرتبہ کا آئیفا ایوارڈ شو 3 اور 4 جون کو ہوگا۔اس سے قبل آئیفا 2022 کی مین ایونٹ سے پہلے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہد کپور، فرح خان، سارہ علی خان، اننیا پانڈے اور سلمان خان جیسے فنکاروں نے حصہ لیا۔ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز پہلے کی مقابلے کافی بڑے پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔اس میں بالی ووڈ کے کئی فنکار حصہ لینے کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ میں ہو رہا ہے۔ آئیفا کا انعقاد 3 اور 4 جون کو ہو گا جبکہ 2 جون کی تاریخ پریس کانفرنس کے لیے رکھی گئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Priya Prakash Varrier New Look:سوشل میڈیا سینسیشن پریا پرکاش وارئیر کا نیا لُک ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:
      Sunny Leone Video:ڈاکٹر بن کر سنی لیون نے کیا علاج تو زخمی شخص کی نکل پڑی چیخ

      اس سال آئیفا کا انعقاد یس آئی لینڈ، ابوظہبی میں کیا جا رہا ہے۔اس سال کے آئیفا کو ہوسٹ سلمان خان، رتیش دیشمکھ اور منیش پال کریں گے۔ تین جون کو فرح خان اور اپارشکتی کھرانہ ہوسٹ کرنے والے ہیں۔ آئیفا میں ابھیشیک بچن، شاہد کپور، ٹائیگر شراف، کارتک آرین، سارہ علی خان، اننیا پانڈے اور نورا فتیحی پرفارم کرنے والے ہیں جبکہ گرو رندھاوا، ہنی سنگھ، نیہا ککڑ، دھونی بھانوشالی بھی گانے گاتے نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: