Imran Khanنے بیوی اونتیکا ملک کے ساتھ شادی کا رشتہ ختم کرنے کا لیا فیصلہ، طویل عرصے سے رہ رہے ہیں الگ
عمران خان اور اونتیکا ملک۔
Imran Khan Avantika Malik Not Getting Back: عمران خان سے الگ ہونے کے بعد سال 2020 میں اونتیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا کہ جس میں انہوں نے شادی اور طلاق دونوں کو ہی مشکل بتایا تھا۔
Imran Khan Avantika Malik Not Getting Back:بالی ووڈ اداکار عمران خان کافی عرصے سے بالی ووڈ انڈسٹری سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ وہ آخری بار سال 2015 میں فلم 'کٹی بٹی' میں نظر آئے تھے۔ فلموں کے علاوہ عمران کافی عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی زیر بحث ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اداکار نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک کے ساتھ اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کافی عرصے سے دونوں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔
عمران خان کے اہلیہ اونتیکا ملک کے ساتھ تعلقات گزشتہ چند سالوں سے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں تعلقات میں اس قدر تلخی آ گئی کہ دونوں نے الگ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران نے طویل افیئر کے بعد سال 2011 میں اونتیکا سے شادی کی۔ سال 2014 میں ان دونوں کے یہاں بیٹی امارا کی پیدائش ہوئی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے رشتے میں تھوڑی تلخی شروع ہوگئی اور سال 2019 میں اونتیکا عمران کو چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:
عمران کی مالی تنگی بنی رشتے میں دوری کی وجہ نیوز کے مطابق عمران خان کو کام نہ ملنے کے باعث مالی بحران کا سامنا تھا۔ مالی بحران کی وجہ سے دونوں میں جھگڑے شروع ہو گئے جس سے ان کی بیٹی متاثر ہونے لگی۔ اگرچہ دونوں کے گھر والوں نے اس رشتے کو دوبارہ جوڑنے کی بہت کوشش کی لیکن نتیجہ کچھ نہ نکلا۔ اونتیکا اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے والد کے گھر رہ رہی ہیں۔
عمران خان سے الگ ہونے کے بعد سال 2020 میں اونتیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا کہ جس میں انہوں نے شادی اور طلاق دونوں کو ہی مشکل بتایا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔