اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اس OTTپلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی’انڈیا لاک ڈاون‘، مدھر بھنڈارکر کی فلم میں نظر آئے گا بھارت بند کا بھیانک نظارہ

    اس OTTپلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی’انڈیا لاک ڈاون‘، مدھر بھنڈارکر کی فلم میں نظر آئے گا بھارت بند کا بھیانک نظارہ

    اس OTTپلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی’انڈیا لاک ڈاون‘، مدھر بھنڈارکر کی فلم میں نظر آئے گا بھارت بند کا بھیانک نظارہ

    بھارت بند کی وجہ سے عام لوگوں کو بہت سی پریشانیاں جھیلنی پڑی تھی۔ اسی لاک ڈاون پر بنی مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم انڈیا لاک ڈاون، او ٹی ٹی پر جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈدارکر کی آنے والی فلم انڈیا لاک ڈاون، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ کورونا وبا اور لاک ڈاون جیسے حساس ایشو پر مبنی یہ فلم ’زی فائیو‘ پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے فرسٹ لُک کے ساتھ اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان ہوچکا ہےہ۔ انڈیا لاک ڈاون میں ایکٹر پرتیک ببر لیڈ رول میں ہیں۔

      کورونا وائرس سے پھیلی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاون لگایا گیا تھا۔ اس بیماری نے کروڑوں لوگوں کی جان لے ی تھی۔ بھارت بند کی وجہ سے عام لوگوں کو بہت سی پریشانیاں جھیلنی پڑی تھی۔ اسی لاک ڈاون پر بنی مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم انڈیا لاک ڈاون، او ٹی ٹی پر جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ ڈاکٹر جینتی لال گڑا کے پین اسٹوڈیو نے فلم کو پروڈیوش کیا ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:
      پٹھان کے سیٹ سے وائرل ہوئی دیپیکا اور شاہ رخ کی یہ اندیکھی تصاویر،فینس کا بڑھا تجسس

      یہ بھی پڑھیں:
      ’میری ماں شری دیوی جیسی ایکٹنگ کوئی بھی نہیں کرپائے گا‘، جھانوی کپور نے آخر کیوں کہا ایسا

      انڈیا لاک ڈاون اگلے مہینے 2 دسمبر 2022 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔ میکرس نے لاک ڈاون کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے۔ فلم میں ایکٹر پرتیک ببر لیڈ رول میں ہیں، پرتیک کے علاوہ ایکٹر پرکاش بیل واڑی، اہانا کمار، شویتا بسو پرساد، سائی تامہانکر بھی اہم رول میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں سبھی اسٹارس بے حد الگ انداز میں ایک بڑے تالے میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تالے کو چین سے باندھا ہوا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: