உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈیاز بیسٹ ڈانسر شو سے ہوئی وداعی نظر آئیں بیحد ہی جذباتی نظر آئیں نورا فتیحی، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

    نورا فتیحی

    نورا فتیحی

    دراصل ملائیکہ اوروڑہ کی جگہ شو میں نورا فتیحی (Nora Fatehi) نے جگہ لی تھی۔ امراجالا میں چھپی ایک خبر کے مطابق وداعی کے ایپیسوڈ میں باتیں کرتے ہوئے نورا فتیحی جذباتی ہوگئیں۔

    • Share this:
      سونی ٹی وی کے شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر (India's Best Dancer) کی جج ادالارہ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کے کوروناوائرس کو ہرانے کے بعد اب پوری طرح صحت یاب ہوچکی ہیں۔ وہ جلد ہی شو میں واپس آنے والی ہیں۔ شو کی گیسٹ جج بنی اداکارہ اور ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کی وداعی ہوگئی ہے۔ دراصل ملائیکہ اوروڑہ کی جگہ شو میں نورا فتیحی (Nora Fatehi) نے جگہ لی تھی۔ امراجالا میں چھپی ایک خبر کے مطابق وداعی کے ایپیسوڈ میں باتیں کرتے ہوئے نورا فتیحی جذباتی ہوگئیں۔
      نورا نے گیتا کے ماتھے پر کس کرتے ہوئے کہا۔ ہماری ثقافت میں جب آپ کسی کا احترام کرتے ہیں تو ان کے ماتھے پر کس کرتے ہیں۔ ہم اپنی ماؤں کو اسی طرح عزت دیتے ہیں۔ ویسے جب سے میں اس شو میں آئی ہوں بھارتی نے میری زندگی میں ہنسی گھول دی ہے۔ میں ہر ہفتے شوٹنگ کا انتظٓر کرتی ہوں تاکہ میں شاندار ٹیلینٹس کے ساتھ۔ساتھ بھارتی کو بھی دیکھ سکوں جو پورے ایپیسوڈ کے دوران مجھے بہت ہنساتی ہے۔ میں خوش ہوکر گھر لوٹتی ہوں۔



      ڈانس سے بنا چکی ہیں سب کو دیوانہ
      بتادیں کی نورافتیحی کئی مرتبہ بالی ووڈ فلموں میں اپنے ڈانس سے سب کو اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں۔ ان کے گانوں میں دلبر، کمریا، سقی۔ساقی، ایک تو کم زندگانی اور گرمی جیسے گانے شامل ہیں جس سے وہ فینس کا دل جیت چکی ہیں۔
      اداکارہ نورا فتیحی کے بالی ووڈ جرنی کی بات کریں تو یہاں تک پہنچنے کیلئے نورا کو کافی جدو جہد کرنی پڑی ہے۔ اپنے جدو جہد کے دنوں میں وہ ایک پی جی کے طور پر ایسے کمرے میں رہتی تھیں جہاں 8 لڑکیوں کے ساتھ کمرہ شیئر کرتی تھیں۔



      ہندی نہ آنے کے چلتے بھی نورا کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ کئی مرتبہ انہیں بھدے کمینٹس کئے جاتے تھے۔ نورا نے خود ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جدوجہد والے دنوں میں ان کا ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے سامنا ہوا تھا جس نے نہ صرف انہیں ذلیل کیا بلکہ ان کے چہرے اور جسم پر بھدے کمینٹس بھی کئے اور ان کا مذاق بھی اڑایا تھا۔
      نورا کا تعلق ایک قدامت پسند عرب خاندان سے ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف پروفیشنل زندگی ہی نہیں بلکہ خاندانی زندگی میں بھی بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نورا کے مطابق جس ڈانس کیلئے انہیں جانا جاتا ہے اس کی پریکٹس وہ اپنے گھر میں اپنے کمرے میں کرتی تھیں تاکہ کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ وہ ڈانس کرتی ہیں۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو نورا کو حال ہی میں اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں دیکھا گیا تھا۔ اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ان کے ساتھ شردھا کپور اور ورون دھون بھی تھے۔ اب نورا جلد ہی اجے دیوگن کے ساتھ فلم بھج:دا پرائیڈ آف انڈیا میں نظر آئیں گی۔ نورا فتیحی نے گزشتہ کچھ وقت میں اپنے کمال کے ڈانس اور گلیمرس لک کی وجہ سے بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنالی ہے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: