ہوم » نیوز » اسپورٹس

شادی کے ایک سال بعد وراٹ کوہلی نے بتائی انوشکا شرما سے شادی کرنے کی وجہ!۔

وراٹ نے بتایا "ہم سیلیبرٹی ہیں اس لئے عوام کولگتا ہے کہ ہم الگ ہیں، پروہ ہمیں نہیں سمجھ پاتے"۔

  • Share this:
شادی کے ایک سال بعد وراٹ کوہلی نے بتائی انوشکا شرما سے شادی کرنے کی وجہ!۔
وراٹ کوہلی اورانوشکا شرما: فائل فوٹو

وراٹ کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی 11 دسمبر کوایک سال پورا کرلے گی۔ وراٹ کوہلی ہمیشہ سے ہی انوشکا کو اپنے کرکٹ کیریئرکی کامیابی کا ایک اہم حصہ بتاتے آئے ہیں۔  ایک انٹرویومیں وراٹ نے کہا کہ ہم دونوں ایک جیسے بیک گراونڈ سے ہیں اوریہ ایک خاص وجہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ پاتے ہیں۔


لوگوں کو اکثرایسا لگتا ہے کہ ہم کوئی "فیئری ٹیل" جیسی زندگی جی رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہم بھی عام لوگوں کی طرح ہی زندگی جیتے ہیں۔ وراٹ نے بتایا "ہم سیلیبرٹی ہیں اس لئے عوام کو لگتا ہے کہ ہم الگ ہیں، پروہ ہمیں نہیں سمجھ پاتے"۔


اس سے قبل بھی کئی باروراٹ بطورسیلبرٹی ہونے والی مشکلات کی بات کرتے نظرآئے ہیں۔ سیلیبرٹی ہونے پرپرائیویٹ اسپیس کی کمی کو لے کروراٹ پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انوشکا نے ہربارایسی پریشانیوں سے نمٹنے میں ان کی مدد کی ہے۔ یہ تو واضح ہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی شدہ زندگی کافی اچھی چل رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:      وراٹ کوہلی نے رلیز کیا اپنی فلم ’ٹریلر: دی مووی‘ کا ٹیزر، یہاں دیکھیئے

 

واضح رہے کہ ان دنوں انوشکا شرمااپنی فلم "سوئی دھاگا" کے پروموشن میں بہت مصروف ہیں۔ وہیں وراٹ بھی "ٹریلیر: دی مووی" نام کے کسی  پروجیکٹ کو لے کرکافی سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی فلم کا ٹیزرٹوئٹرپرریلیز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    انوشکا شرما کو لوگوں نے بتایا حاملہ، ویڈیو دیکھتے ہی صارفین نے انٹر نیٹ پر کیا ٹرول

 
First published: Sep 29, 2018 09:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading