اس مشہور اداکار نے قبول کیا اسلام، خفیہ طور پر کی دوسری شادی، بولے۔اب سکون محسوس ہوتا ہے

Vivian Dsena: وویان نے بتایا کہ میں ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا تھا لیکن 4 سال قبل میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور اب میرے دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں اور طرح طرح کی باتیں  نہ بنائیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Delhi
  • Share this:
    کچھ وقت قبل خبر آئی تھی کہ چھوٹی اسکرین کے بڑے اداکار وویان ڈیسینا نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ جس پر اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا، تاہم اب ایک انٹرویو میں وویان ڈیسینا نے خود اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بہت کچھ انکشاف کیا ہے، جسے جاننے کے بعد مداح کافی حیران ہیں۔ وویان نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بیٹی کے باپ بھی بن چکے ہیں۔

    چھپ کر شادی کی پھر بنے والد
    Vivian Dsena نے انٹرویو میں تمام سوالات کے درست جوابات دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور وہ چار ماہ کی بیٹی کے باپ بھی بن چکے ہیں۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھنا چاہتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ ان کی بیوی نوراں علی بھی یہی چاہتی تھیں۔ نوراں (Nouran Aly) کا تعلق مصر سے ہے اور یہ شادی بھی مصر میں ہی ہوئی تھی۔ وہ بھی پچھلے سال ہی۔ جس کے بعد نوراں نے دسمبر میں ہی بیٹی کو جنم دیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ان کی شادی سے کیا لینا دینا۔

    اسلام قبول کرنے کے بعد دیپکا نے بدلا تھا نام، فیضہ ابراہیم بن کر خوش ہیں اداکارہ

    فلم انڈسٹری چھوڑ کر کی مولانا سے شادی، اب حاملہ ہیں 34 ثنا خان، خود دی گڈ نیوز

    مذہب تبدیل کیا، اسلام قبول کیا۔
    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وویان ڈیسینا، پیدائشی طور پر عیسائی تھے، اب انہوں نے اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا ہے۔ اب انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور پانچ وقت کے نمازی بن گئے ہیں۔ وویان نے بتایا کہ میں ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا تھا لیکن 4 سال قبل میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور اب میرے دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں اور طرح طرح کی باتیں  نہ بنائیں۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ  وویان ڈیسینا کو ٹی وی شو مدھوبالا سے گھر میں پہچان ملی، جس کے بعد وہ پیار کی یہ ایک کہانی،  شکتی استتو کے احساس کی، صرف تم جیسے  ٹی وی ڈراموں میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ خطروں کے کھلاڑی سے لے کر جھلک دکھلا جا تک  میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: