پاکستان کی فلم ڈھائی چال کا Trailer دیکھ بھڑک اٹھے ہندوستانی، کہا: 'تم لوگ صرف فلموں میں ہی...'
پاکستان کی فلم ڈھائی چال کا Trailer دیکھ بھڑک اٹھے ہندوستانی، کہا: 'تم لوگ صرف فلموں میں ہی...' (Video Grab Instagram @ayesha.m.omar)
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر (Ayesha Omar) نے اپنی ایک نئی فلم ڈھائی چال (Dhai Chaal) کے ٹریلر کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اس پاکستانی فلم کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کئی ہندوستانی یوزرس غصے میں ہیں ۔
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر (Ayesha Omar) نے اپنی ایک نئی فلم ڈھائی چال (Dhai Chaal) کے ٹریلر کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اس پاکستانی فلم کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کئی ہندوستانی یوزرس غصے میں ہیں اور اپنی ناراضگی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ظاہر کررہے ہیں ۔ دراصل اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ہندوستان میں اب تک جتنے بھی دہشت گرانہ حملہ ہوئے ہیں ، اس کو خود ہندوستان نے ہی پلان کیا ہے اور خود ہی اپنے ملک پر حملے کروا کر پاکستان پر الزام لگایا ہے ۔
ساتھ ہی عائشہ عمر نے اس ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : یہ بالی ووڈ نہیں ہے ، جہاں تم ہندوستانی ہر جنگ جیت جاتے ہو ۔ یہ ساری باتیں ہندوستانی انٹرنیٹ یوزرس کو پسند نہیں آئی ہیں اور انہوں نے جم کر اس ٹریلر کے ویڈیو پر ناراضگی ظاہر کی ۔ ایک یوزر نے لکھا : فلم میں ہی جیت جاو ۔ وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا : خود میں اتنا دم ہے نہیں کہ کچھ کر پاو ، چلو فلم سے ہی کام چلا لو ۔
اس کے علاوہ بھی کئی یوزرس ایسے کمنٹ کررہے ہیں کہ 'بناو ایسی فلم جیت تو سکتے نہیں' ، 'اچھا ہے ریئل میں نہ صحیح ، کلائمیکس میں ہی جیت کے خوش ہوجاو' ، 'اپنی فلم میں بالی ووڈ کا نام استعمال کررہے ہو ، اچھی اسٹریٹجی ہے' ، 'ہم بالی ووڈ میں ہی نہیں حقیقت میں بھی جیت جاتے ہیں جاکر تاریخ میں دیکھ لیں' ۔
بتادیں کہ پاکستان میں بالی ووڈ کی فلمیں پسند کرنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ ساتھ ہی بالی ووڈ کے ایسے کئی ستارے بھی ہیں ، جنہیں پاکستان میں کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں ، پاکستان میں ہندوستانی میوزک کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔