ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالمی یوم خواتین: ہیرو سے بھی زیادہ ہے ان اداکاراؤں کی فیس، اپنے دم پر ہٹ کراتی ہیں فلمیں

عالمی یوم خواتین کے موقع پر جانیں بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں جو لیتی ہیں ہیرو سے بھی زیادہ فیس

  • Share this:
عالمی یوم خواتین: ہیرو سے بھی زیادہ ہے ان اداکاراؤں کی فیس، اپنے دم پر ہٹ کراتی ہیں فلمیں
عالمی یوم خواتین کے موقع پر جانیں بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں جو لیتی ہیں ہیرو سے بھی زیادہ فیس

آج یعنی 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین ہے۔ بالی ووڈ کی بات کریں تو ایک دور تھا جب اداکاراؤں کو فلموں میں نہ تو صحیح کردار ملتا تھا، نہ مناسب پہچان اور فیس کے معاملہ میں بھی اداکارہ کافی پیچھے ہوتی تھیں۔ لیکن اب دور بدل رہا ہے.. جہاں ایک جانب انہیں کردار کے مطابق پہچان مل رہی ہے تو وہیں دوسری جانب اپنے کام کے لحاظ سے فیس بھی۔ کئی فلموں میں اداکار سے زیادہ اداکارہ فیس حاصل کر چکی ہیں۔ تو چلئے آپ کو آگے بتاتے ہیں بالی ووڈ میں سب سے زیادہ فیس پانے والی اداکاراؤں کے بارے میں۔

دیپیکا پاڈوکون: اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں دیپیکا پاڈوکون۔ انہوں نے فلم ’پدماوت‘ کے لئے 14 سے 16 کروڑ کی فیس کے طور پر چارج کئے ہیں۔ یہ فیس فلم کے دیگر اداکار سے کافی زیادہ تھی۔

کنگنا رانوت: وہیں کنگنا رانوت ہر فلم کے لئے 11 سے 12 کروڑ کی فیس لیتی ہیں۔ انہوں نے ’منی کرنیکا‘ کے لئے ڈائریکشن بھی کیا اور بتایا جاتا ہے کہ فلم کے منافعے میں بھی ان کا حصہ رہا۔

پرینکا چوپڑا: عالمی سپراسٹار بن چکی پرینکا چوپڑا حال ہی میں ایک شو میں 1 منٹ کے لئے 1 کروڑ چارج کرنے کے لئے خبروں میں رہی تھیں۔ وہ ہر فلم کے لئے 9 سے 10 کروڑ چارج کرتی ہیں۔

کرینہ کپور خان: کرینہ کپور صرف فلم ہی نہیں بلکہ اشتہارات اور انڈوسمینٹ کو لے کر بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے پروجیکٹس کے لئے 8 سے 9 کروڑ تک چارج کرتی ہیں۔

ودیا بالن: وہیں ودیا بالن اپنی فلم کے لئے 7 سے 8 کروڑ تک چارج کرتی ہیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے جو خود کے دم پر فلم سپر ہٹ کروا سکتی ہیں۔
کٹرینہ کیف: اس کے لئے علاوہ اداکارہ کٹرینہ کیف بھی اپنی فلم کے لئے 6 سے 7 کروڑ تک لیتی ہیں۔ وہیں بتایا یہ بھی جاتا ہے کہ فلم ’بھارت‘ میں پرینکا چوپڑا کو رپلیس کرنے کے لئے بعد سلمان نے کٹرینہ کو پرینکا کے برابر کی فیس دلوائی ہے۔
انوشکا شرما: انوشکا شرما فلم کے لئے 5 سے 6 کروڑ لیتی ہیں۔ وہ اپنا پروڈکشن ہاوس بھی چلاتی ہیں اور ’نوش‘ نام سے ان کی کلودنگ لائن بھی زبردست پسند کی جا رہی ہے۔
First published: Mar 08, 2019 10:13 AM IST