உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلموں میں Romantic Scene ڈائریکٹ کرنے والی خاتون نے کھولا بڑا راز، بتائی شوٹنگ کی سچائی

    فلموں میں Romantic Scene ڈائریکٹ کرنے والی خاتون نے کھولا بڑا راز، بتائی شوٹنگ کی سچائی ۔ علامتی تصویر ۔

    فلموں میں Romantic Scene ڈائریکٹ کرنے والی خاتون نے کھولا بڑا راز، بتائی شوٹنگ کی سچائی ۔ علامتی تصویر ۔

    How intimate scenes are shot : آپ نے کئی ویب سیریز دیکھی ہوگی ، جن میں ایسے ایسے انٹیمیٹ سینس دکھائے گئے ہیں ، جن پر لوگوں نے اعتراض بھی کیا ہے ۔ مگر حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ان انٹیمیٹ سینس کو شوٹ کرنے کے پیچھے کی سچائی کچھ اور ہی ہے ، جس کے بارے میں ایک خاتون نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے ۔

    • Share this:
      ہالی ووڈ کی طرح اب ہندوستانی فلموں میں بھی رومانٹک اور انٹیمیٹ سینس (Intimate scenes in movies) کی بھرمار ہوچکی ہے ۔ آپ نے کئی ویب سیریز دیکھی ہوگی ، جن میں ایسے ایسے انٹیمیٹ سینس دکھائے گئے ہیں ، جن پر لوگوں نے اعتراض بھی کیا ہے ۔ مگر حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ان انٹیمیٹ سینس کو شوٹ (How intimate scenes are shot?) کرنے کے پیچھے کی سچائی کچھ اور ہی ہے ، جس کے بارے میں ایک خاتون نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے ۔ یہ خاتون انٹیمیٹ سینس کو ڈائریکٹ  (Woman direct intimate scene) کرنے کا کام کرتی ہیں ۔

      کناڈا کی رہنے والی 27 سالہ میگن اسکروڈر (Meagan Schroeder)  ایک انٹیمیسی کوآرڈینیٹر (Intimacy Coordinator) ہیں ۔ یعنی مگین فلموں میں رومانٹک سینس کے ڈائریکشن میں مدد کرتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ڈیلی اسٹار ویب سائٹ سے بات چیت کی اور ایسے سینس کی شوٹنگ (Shooting of intimate scenes) کے پیچھے کا سچ سب کے سامنے رکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ناظرین کو جو فلموں میں نظر آتا ہے ، وہ پوری طرح سچ نہیں ہے ۔ رومانٹک سینس کی شوٹنگ کے دوران کئی چیزوں کا کافی خیال رکھا جاتا ہے ۔

      میگن اسکروڈر ایک انٹیمیسی کوآرڈینیٹر ہیں ۔ تصویر : Instagram/meaganschroed


      انہوں نے کہا کہ سینس کی شوٹنگ کرنے سے پہلے وہ اداکار اور اداکارہ کی باونڈریز یعنی ان سین کو لے کر وہ کتنے آرام دہ ہیں ، اس سلسلہ میں جاننے کی کوشش کرتی ہیں ۔ اس کے بعد اداکار اور اداکارہ کے آرام دہ دائرے میں رہتے ہوئے ہی ان سینس کو شوٹ کیا جاتا ہے ۔ پھر کیمرہ کے اینگل کو اس طرح رکھا جاتا ہے کہ سین ناظرین کو زیادہ اپنی جانب کھینچے اور بتا سکے کہ اس دوران دونوں کردار ایک دوسرے کے بارے میں کیسا محسوس کررہے ہیں ۔ ایسے سینس کی شوٹنگ کا پورا کھیل کیمرہ اینگل کا ہوتا ہے ۔ سین کو زیادہ اصلی بنانے کیلئے لیوب اور دیگر اشیا کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

      انہوں نے بتایا کہ پہلے کے وقت میں انٹیمیسی کوآرڈینیٹر فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف فضول خرچ مانا جاتا تھا ، مگر اب اس کی اہمیت لوگوں کو پتہ چل رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نہ شوٹنگ میں رکاوٹ بنتی ہیں اور نہ ہی ڈائریکٹر کو بتاتی ہیں کہ کیا کروائیں اور کیسے ۔ وہ صرف کیمرہ اینگل ، پیس ، اور پراپ کا استعمال کرکے اداکار اور اداکارہ کو شرمندگی سے بچاتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: