ہوم » نیوز » اسپورٹس

انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کو KISS کرتے ہوئے شیئرکی رومانٹک تصویر

5 نومبر کو وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما اور اپنی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے ساتھیوں کے ساتھ اپنا 32 واں یوم پیدائش سلیبریٹ کیا۔ اس کے بعد انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کے ساتھ رومانٹک تصویریں شیئر کیں۔

  • Share this:
انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کو KISS کرتے ہوئے شیئرکی رومانٹک تصویر
انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کو KISS کرتے ہوئے شیئر کی رومانٹک تصویر

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) کے لئے متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس سال آئی پی ایل کا 13 واں سیزن دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ انوشکا شرما بھی دبئی میں ہیں۔ 5 نومبر کو وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور اپنی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے ساتھیوں کے ساتھ اپنا 32 واں یوم پیدائش سلیبریٹ کیا۔ اس کے بعد انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کے ساتھ رومانٹک تصویریں شیئرکیں۔


 




 




View this post on Instagram




 

❤️


A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on






انوشکا شرما نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ سے وراٹ کوہلی کے ساتھ دو بےحد رومانٹک تصویریں شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ایک دوسرے کو ہگ (گلے لگانا) کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری تصویر میں انوشکا شرما، وراٹ کوہلی کے گالوں پر کس کر رہے ہیں۔ ان دونوں کی یہ تصویریں بے حد کیوٹ ہیں، جن پر جم کر ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

❤️


A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on






وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے اگست کے آخر میں بتایا تھا کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔ دونوں سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ یہ جانکاری شیئر کی تھی کہ جنوری 2021 میں ان کے گھر نیا مہمان آنے والا ہے۔ دبئی پہنچنے کے بعد سے ہی انوشکا شرما اپنا بیبی بمپ پلانٹ کرتے ہوئے کئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔

 




وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما، یجویندر چہل اور دھنشری ورما کے ساتھ اپنے یوم پیدائش کو سلیبریٹ کیا۔




وہیں دوسری طرف وراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلنجرس بنگلور ایلیمنیٹر مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد سے مدمقابل ہو گی۔ آر سی بی مسلسل چار میچ ہار کر پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے مقام پر رہی جبکہ سن رائزرس حیدرآباد جیت کی ہیٹ لگا چکی ہے۔ وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2020 کے 14 میچوں میں اب تک 46.00 کی اوسط اور 122.01 کے اسٹرائیک ریٹ سے 460 رن بنائے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading