உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: سریش رینا بننا چاہتے ہیں بگ باس کا حصہ، ظاہر کی خواہش

    IPL 2021: سریش رینا بننا چاہتے ہیں بگ باس کا حصہ، ظاہر کی خواہش

    IPL 2021: سریش رینا بننا چاہتے ہیں بگ باس کا حصہ، ظاہر کی خواہش

    IPL 2021: سریش رینا (Suresh Raina) نےکہا کہ انہیں مقبول ٹی وی شو بگ باس (Bigg Boss) کے ساوتھ انڈین ورژن میں حصہ لینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2021) میں مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی چنئی سپرکنگس ایک اور شاندار مہم کی تیاری میں ہے۔ اس درمیان سابق ہندوستانی بلے باز سریش رینا نے ایک مقبول ریئلٹی ٹیلی ویژن شو میں کنٹسٹنٹ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ چنئی سپرکنگس کیمپ کے سب سے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک اسٹار کرکٹر سریش رینا متحدہ عرب امارات (UAE) میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں پیلی جرسی کی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کی قیادت کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

      آئی پی ایل 2021 کے 14 ویں سیزن کے دوسرے مرحلے کے شروع ہونے سے پہلے سپر اسٹار سریش رینا نے چنئی سپرکنگس کے ساتھ ایک بات چیت میں حصہ لیا۔ اس اسپیشل بات چیت میں ان کی بیوی پرینکا چودھری رینا نے بھی شرکت کی۔ اس بات چیت میں اس سیلیبرٹی جوڑے سے ان کے بیٹر ہاف کا نام دینے کے لئے کہا گیا، جس کے ایک ریئلٹی شو میں آنے کا زیادہ امکان ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سریش رینا نے کہا کہ انہیں مقبول ٹی وی شو بگ باس کے ساوتھ انڈین ورژن میں حصہ لینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’مجھے جنوبی ہندوستان بگ باس میں جانے سے کوئی اعتراض ہیں ہے۔ میں نے وہ دیکھا ہے۔ ان کی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے (ہنستے ہوئے)۔’

      اینڈریو سائمنڈس، ایس سری سنت، سلل انکولا، ونود کامبلی، نوجوت سنگھ سدھو سے لے کر گریٹ کھلی جیسے کئی مشہور کھیل ہستیاں ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ رہی ہیں۔ اس بات چیت میں سریش رینا نے ساوتھ کے سپر اسٹار سوریہ کو اپنا پسندیدہ اداکار بتایا۔ آئی پی ایل کے آغاز کے بعد سے چنئی سپرکنگس فرنچائزی کے ساتھ اپنے جڑاو کے لئے سریش رینا کا شکریہ‘۔



      واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور رن بنانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک سریش رینا آئی پی ایل 2021 کے ابو ظہبی مرحلے میں چنئی سپرکنگس کی قیادت کریں گے۔ سریش رینا نے آئی پی ایل میں 200 میچ کھیلے ہیں۔ چنئی سپرکنگس آئیکن کھلاڑی سریش رینا، وراٹ کوہلی اور شکھر دھون کے بعد اس لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑے اسکورر ہیں۔ 200 آئی پی ایل میچوں میں سریش رینا نے 33.08 کی اوسط اور 136.86 کے طوفانی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 5491 رن بنائے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: