ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور اداکار عرفان خان نے کہا، میں مولویوں سے نہیں ڈرتا

نئی دہلی۔ مذہب کے سلسلے میں ذاتی خیالات ظاہر کرنے پر مولویوں کے نشانے پر آئے مشہور اداکار عرفان خان نے کہا کہ وہ ان سے ڈرتے نہیں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2016 05:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مشہور اداکار عرفان خان نے کہا، میں مولویوں سے نہیں ڈرتا
اداکار عرفان خان

نئی دہلی۔ مذہب کے سلسلے میں ذاتی خیالات ظاہر کرنے پر مولویوں کے نشانے پر آئے مشہور اداکار عرفان خان نے کہا کہ وہ ان سے ڈرتے نہیں ہیں۔ عرفان نے حال ہی میں جے پور میں اپنی فلم ’’مداری‘‘کی تشہیر ی مہم کے دوران مذہبی روایات کے تحت جانوروں کی قربانی دینے اور مذہب کے مفہوم  پرازسر نو غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔انہوں نے دہشت گردی کے مسئلے پر مسلمانوں کی خاموشی اور رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے کے سچے جذبے کے سلسلے میں سوال اٹھائے تھے۔


مذہب سے متعلق ان کے خیالات سے مشتعل علما نےانہیں مذہب کے معنی بتانے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینے کو کہا تھا۔اس پر عرفان نے اپنے بچاؤ میں ٹویٹر پر کہا کہ مولوی انہیں ڈرا نہیں سکتے ۔اللہ کا شکر ہے کہ وہ ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں مذہب کے ٹھیکے داروں کی حکومت چلتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کےلئے مذہب ذاتی خود احتسابی، ہمدردی اور رحم کا نام ہے۔یہ کوئی دوغلہ پن یا تعصب نہیں ہے۔


ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’’بھائیوں ،جو لوگ میرے بیان سے برا محسوس کررہے ہیں،وہ یا توخود احتسابی کےلئے تیار نہیں ہیں،یا کسی نتیجے پر پہنچنے کی جلدی میں ہیں۔میرے لئے مذہب ذاتی خود احتسابی ہے۔یہ رحم ،حکمت اور تحمل کا ایک ذریعہ ہے ،دوغلہ پن یا تعصب نہیں ہے۔

First published: Jul 04, 2016 02:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading