ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بیماری سے جدوجہد کر رہے عرفان خان نے ٹویٹر پر بدلی ڈی پی، کچھ ایسے آئے نظر

اداکار عرفان خان نے ٹویٹر پر اپنی ڈسپلے پکچر بدل دی ہے۔ نیوروانڈروکرائن ٹیومر سے متاثر عمران علاج کے لئے لندن میں ہیں۔

  • Share this:
بیماری سے جدوجہد کر رہے عرفان خان نے ٹویٹر پر بدلی ڈی پی، کچھ ایسے آئے نظر
فائل تصویر

اداکار عرفان خان نے ٹویٹر پر اپنی ڈسپلے پکچر بدل دی ہے۔ نیوروانڈوکرائن ٹیومر سے متاثر عمران علاج کے لئے لندن میں ہیں۔ 51 سالہ اداکار نے اتوار کے روز ٹویٹر اکاونٹ پر اپنی تصویر بدلی ہے۔ وہ اپنی اس نئی تصویر میں تھوڑے کمزور لیکن خوش نظر آہے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ یہ تصویر لندن کی ہے، جہاں عرفان کا علاج چلا رہا ہے۔


تصویر میں عرفان پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور کھڑکی کے شیشے کے پاس کھڑے ہیں۔ ان کے گلے میں ائرفون بھی نظر آ رہا ہے اور وہ مسکرا رہے ہیں۔ قابل غور ہے کہ عرفان کو رواں سال مارچ میں پتہ چلا تھا کہ انہیں نیوروانڈوکرائن ٹیومر ہے۔ یہ ایسے قسم کا کینسر ہوتا ہے جو جسم کے دیگر حصوں کو متاثر کرتا ہے ۔

عرفان نے اس بیماری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا، ’’ ضروری نہیں کہ زندگی ہمیں وہی دے، جو ہم چاہتے ہیں یا خواہش کرتے ہیں۔ ناقابل یقین چیزوں سے ہم آگے بڑھتے ہیں، میرے گزرے دن کچھ اسی طرح گزرے ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ مجھے نیوروانڈوکرائن ٹیومر ہے۔ اس سے گزرنا کافی مشکل ہے، لیکن میرے آس پاس لوگوں کا جو پیار اور ساتھ ہے، اس سے مجھے امید ہے۔ اپنی بیماری کے علاج  کے لئے مجھے ملک سے باہر جانا پڑے گا۔ میں سب سے گزارش کروں گا کہ مجھے اپنی دعاوں میں شامل رکھیں‘‘۔

irrfan-khan

First published: Jul 16, 2018 08:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading