ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عرفان خان جلد لوٹیں گے ہندوستان، شروع ہو گی اس فلم کی شوٹنگ

ذرائع کی مانیں تو عرفان خان جلد ہی ہندوستان واپس آ سکتے ہیں۔

  • Share this:
عرفان خان جلد لوٹیں گے ہندوستان، شروع ہو گی اس فلم کی شوٹنگ
عرفان خان: فائل فوٹو۔

گزشتہ دنوں جس طرح عرفان خان کی بیماری کی خبر آئی، اس سے بالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ عرفان کے مداحوں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ حالانکہ عرفان خان خود سوشل میڈیا پر اپنی بیماری اور علاج سے جڑی ہر چیز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے ہیں، لیکن اب ان کے لئے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عرفان خان جلد ہی ہندوستان واپس آ سکتے ہیں۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔


اس خبر کو کنفرم کرنے کے لئے عرفان کی ٹیم سے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے آف کیمرہ بتایا کہ عرفان ان دنوں لندن میں ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ وہ ہندوستان لوٹنے والے ہیں اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ ہندی میڈیم کے سیکوئل پر کام شروع کریں گے۔


اس کے علاوہ ان کی آگے کی پلاننگ کیا رہے گی، اس پر فی الحال کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔ بتا دیں کہ عرفان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری کے شکار ہیں اور لندن میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

First published: Aug 23, 2018 02:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading