ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

...کینسر کو ہرا کر ہندستان لوٹے عرفان خان، ممبئی میں کر رہے ہیں ریکوری

بالی ووڈ کے سب سے شاندار اداکار میں سے ایک عرفان خان سے جڑی ہوئی ہے۔ کافی وقت تک خطرناک بیماری سے جوجھنے اور جنگ جیتنے کے بعد عرفان خان بالی ووڈ میں واپس لوٹ آئے ہیں۔

  • Share this:
...کینسر کو ہرا کر ہندستان لوٹے عرفان خان، ممبئی میں کر رہے ہیں ریکوری
بالی ووڈ اداکار عرفان خان

بالی ووڈ کے گلیاروں سے ایک اچھی خبر آرہی ہے۔ یہ خبر بالی ووڈ کے سب سے شاندار اداکار میں سے ایک عرفان خان سے جڑی ہوئی ہے۔ کافی وقت تک خطرناک بیماری سے جوجھنے اور جنگ جیتنے کے بعد عرفان خان بالی ووڈ میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ فی الحال وہ ممبئی کے 'کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ' اسپتال میں علاج کروا رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ حالت میں کچھ تھوڑی اور سدھار کے بعد جے پور کے پاس ٹونک ٹاؤن جائیں گے۔


اس کے علاوہ خبریں یہ بھی ہیں کہ عرفان جلد ہی کام پر بھی واپس لوٹیں گے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان 22 فروری سے " ہندی میڈیم' کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس فلم کے فلم ساز نے طویل انتظار کیا ہے۔ بتا جاتا ہے کہ اس فلم کیلئے فلم ساز نے لندن جاکر عرفان کو اسکرپٹ سنائی تھی اور انہیں کافی پسند بھی آئی تھی۔

First published: Feb 13, 2019 05:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading