ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عرفان خان کاکھلےمیں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل، لوگوں نےکہا- زندگی سے بھرا تھا اداکار

عرفان خان (Irrfan Khan) کے بیٹے بابل نے اپنے والد کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
عرفان خان کاکھلےمیں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل، لوگوں نےکہا- زندگی سے بھرا تھا اداکار
عرفان خان کاکھلےمیں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ممبئی: اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل میں ایک الگ جگہ بناچکے اداکار عرفان خان (Irrfan Khan Death) کا 29 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ جیسے ہی عرفان خان کے انتقال (Irrfan Khan Death) کی خبر آئی تو پوری انڈسٹری صدمے میں نظر آئی۔ عرفان خان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھی ان کے انتقال پر سوشل میڈیا کے ذریعہ دکھ ظاہرکیا۔ لاک ڈاون کے سبب کئی لوگ ان کے آخری درشن نہیں کرسکے، جس کا افسوس انہیں ضرور رہےگا۔ اس درمیان عرفان خان کی فیملی بھی کافی غم میں ہے۔ والد کی موت پر عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل (Irrfan Khan Son Babil) نے پہلے ہی والد کے ساتھ ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ زندگی سے بھرا ہوا ہے۔


ایسے میں ایک بار پھر بابل خان کی ایک فوٹو شیئر کی ہے، جو کافی وائرل ہورہی ہے۔ یہ تصویر عرفان خان کے نیشنل اسکول آف ڈراما والے دنوں کی ہیں۔ ان بلیک اینڈ وہائٹ تصویروں میں عرفان خان منچ پر اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بابل نے کیپشن میں لکھا ہے، ’این ایس ڈی’ مطلب نیشنل اسکول آف ڈراما۔ عرفان خان کی ان تصویروں کو شیئر کرنے پر ان کے کئی مداح بابل کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔


 







 




View this post on Instagram




 

NSD.


A post shared by Babil Khan (@babil.i.k) on





واضح رہے کہ اس سے پہلے بابل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں ان کی فیملی کے ساتھ کھڑے لوگوں کو شکریہ کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایسے لوگوں سے معافی بھی مانگی تھی، جن کے کالس کا وہ جواب نہیں دے پارہے تھے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ اس وقت وہ کافی دکھی ہیں اور کچھ بھی کہنے سننے کی حالت میں نہیں ہیں، جس کے سبب وہ کئی لوگوں کے کال کا جواب نہیں دے پائے، لیکن اس مشکل دور میں اپنی حمایت دکھانے کے لئے انہوں نے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 


First published: May 06, 2020 05:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading