ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مداحوں کے لئے خوشخبری : کینسر کا علاج کراکر ہندستان لوٹ رہے ہیں عرفان خان

عرفان خان نے کچھ مہینوں پہلے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیمار ہونے کی خبر کو شیئر کیا تھا۔ جس کے بعد سے ان کا علاج لندن میں چل رہا تھا لیکن اب وہ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

  • Share this:
مداحوں کے لئے خوشخبری : کینسر کا علاج کراکر ہندستان لوٹ رہے ہیں عرفان خان
فائل تصویر

بالی ووڈ اداکار عرفان خان گزشتہ کچھ مہینوں سے لندن میں اپنے کینسر کا علاج کرا رہے ہیں ۔ وہیں کئی دنوں سے یہ خبر میڈیا میں تھی کہ عرفان بہت جلد اپنی فلم ہندی میڈیم کی شوڑنگ شروع کرنے والے ہیں لیکن ہم آپ کو بتادیں کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ عرفان کی ٹیم نے خبر کو غلط بتایا ہے۔ لیکن اس درمیان عرفان کے مداحوں کیلئے ایک خاص خبر سامنے آئی ہے۔ میڈٰا رپورٹ لی مانیں تو عرفان خان بہت جلد ہندستان لوٹنے والے ہیں۔


جی ہاں عرفان خان کا علاج اب پورا ہو چکا ہے۔ جس کے بعد وہ دیوالی میں ہندستان لوٹ رہے ہیں۔ کئی دنوں سے یہ خبریں تھیں کہ عرفان خان ہندستان لوٹ کر اپنی فلم ہندی میڈیم کے اگلے پارٹ کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ کیونکہ اس فلم نے چین میں بھی بہت اچھا بزنس کیا تھا۔ لیکن اب عرفان کان ے مینیجر نے اس بات کو صاف کر دیا ہے کہ عرفان ایسی کوئی فلم نہیں کر رہے ہیں۔


آپ کو بتادیں کہ عرفان خان نے کچھ مہینوں پہلے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیمار ہونے کی خبر کو شیئر کیا تھا۔ جس کے بعد سے ان کا علاج لندن میں چل رہا تھا لیکن اب وہ ٹھیک ہو چکے ہیں اور بہت جلد لوٹنے والے ہیں۔ اس وقت عرفان خان کی کئی فلمیں پائپ لائن میں پڑی ہیں۔ جن کی شوٹنگ انہیں شروع کرنی ہے۔

First published: Oct 24, 2018 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading