ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال، لاک ڈاون کی وجہ سے بیرون ملک میں پھنسا ہےبالی ووڈ اداکار

عرفان خان (Irrfan Khan) کی ماں سعیدہ بیگم (Saeeda Begum) کا ان کے راجستھان کے جے پور (Jaipur) واقع رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ عرفان خان کی ماں 95 سال کی تھیں۔

  • Share this:
عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال، لاک ڈاون کی وجہ سے بیرون ملک میں پھنسا ہےبالی ووڈ اداکار
عرفان خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہوا تھا۔ عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے آخری سانس تک ان کی خدمت کی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کی ماں سعیدہ بیگم (Saeeda Begum) کا ان کے راجستھان کےجے پور (Jaipur) واقع رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ عرفان خان کی ماں 95 سال کی تھیں اور ان کی طبیعت گزشتہ کچھ وقت سے ٹھیک نہیں تھی، جس کے بعد ہفتہ کو انہوں نےآخری سانس لی۔ سعیدہ بیگم ٹونک کےنواب خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہیں عرفان خان ان دنوں بیرون ملک میں پھنسے ہوئے ہیں اور ملک میں لاک ڈاون کے سبب وہ اپنی ماں کے آخری رسوم کرنےجے پور نہیں پہنچ پائیں گے۔


دراصل، عرفان خان 2017 میں کینسرکا علاج کروانے بیرون ملک چلےگئے تھے، جس کے بعد سے وہ کافی وقت سے بیرون ملک میں ہیں۔ عرفان خان کی ماں کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے(Piku) کے ڈائریکٹر نےکہا ’وہ ابھی تک ان سے بات نہیں کرپائے ہیں۔ وہ انہیں فون کریں گے‘۔ واضح رہےکہ اس سے قبل عرفان خان اپنی فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے لئے ملک آئے تھے، لیکن فلم کی ریلیز کے بعد وہ علاج کےلئے واپس بیرون ملک چلےگئے، کیونکہ ان کی طبیعت ابھی بھی ٹھیک نہیں تھی۔


عرفان خان ان دنوں بیرون ملک میں ہیں اور وہ لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی والدہ کے آخری رسوم میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
عرفان خان ان دنوں بیرون ملک میں ہیں اور وہ لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی والدہ کے آخری رسوم میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔


وہیں پوری دنیا میں ان دنوں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، جس کو پھیلنے سے روکنےکےلئے ملک میں تین مئی تک کےلئے لاک ڈاون نافذ ہے۔ ایسے میں بیرون ملک سے آنے والی سبھی فلائٹوں پر بھی پابندی لگی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے  عرفان خان بھی ملک واپس نہیں آپا رہے ہیں اور وہ اپنی ماں کے آخری رسوم میں بھی شامل نہیں ہوپائیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 26, 2020 04:50 AM IST