Aishwarya Rai:کیا پریگننسی چھپانے کے لئے ایشوریہ نے پہنا ڈھیلا آؤٹ فٹ!کیا سچ میں ماں بننے والی ہیں اداکارہ؟
کیا ایشوریہ رائے پھر سے بننے والی ہیں ماں!
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایشوریا رائے کے حمل کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار مداح اداکارہ کے بارے میں قیاس آرائیاں کر چکے ہیں کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ لیکن ہر بار یہ افواہ ثابت ہوتی رہی ہے۔
ایشوریا رائے بالی ووڈ کی ایک خوبصورت اداکارہ ہیں، جنہیں حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اس موقع پر ایشوریا کے ساتھ ابھیشیک بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بھی تھیں۔ تینوں نیویارک سے چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس آئے تھے۔ وہیں اب ایئرپورٹ سے ایشوریہ، ابھیشیک اور آرادھیا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کا لُک دیکھ کر مداح حیران ہیں اور سب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا حاملہ ہیں۔
دراصل، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریہ بلیک لباس میں ہیں۔ اداکارہ نے لمبا لباس پہنا ہوا ہے جو کافی ڈھیلا ہے اور چہرے پر ماسک لگا ہوا ہے۔ اس دوران ایشوریہ نے ہمیشہ کی طرح اپنی بیٹی آرادھیا کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں ایشوریہ اپنے ہاتھ سے پیٹ چھپاتی نظر آرہی ہیں۔ ایسے میں اب مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کیا ایشوریہ حاملہ ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین ایشوریہ کی اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، 'کیا وہ حاملہ ہے اس لیے خود کو ڈھانپ رہی ہے۔' ایک اور صارف نے لکھا، 'پریگنینسی کو اتنا کیوں چھپانا؟' تیسرے صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ 'کیا وہ حاملہ ہے؟'
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایشوریا رائے کے حمل کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار مداح اداکارہ کے بارے میں قیاس آرائیاں کر چکے ہیں کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ لیکن ہر بار یہ افواہ ثابت ہوتی رہی ہے۔ بتادیں کہ ایشوریا رائے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ پین انڈیا میں ریلیز ہونے والی فلم 'پونیئن سیلوان' میں نظر آئیں گی، جس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں ایشوریا، وکرم، کارتی، جیام روی، شوبھیتا دھولی پالا وغیرہ اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔