کیا خطرے میں ہے انوراگ کشیپ پر الزام لگانے والی پائل گھوش کی جان؟ اداکارہ نے لکھا خودکشی نوٹ
کیا خطرے میں ہے انوراگ کشیپ پر الزام لگانے والی پائل گھوش کی جان؟ اداکارہ نے لکھا خودکشی نوٹ
تنازعات سے پائل گھوش کا گہرا ناطہ ہے۔ اداکارہ ایک مرتبہ می ٹو ملزم ساجد خان کے خلاف آواز اٹھاچکی ہیں۔ اور اس سے پہلے انہوں نے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔
اکثر تنازعات میں بنی رہنے والی اداکارہ پائل گھوش کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ دراصل، کچھ دنوں پہلے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنا سوسائیڈ نوٹ شیئر کیا تھا، جو اب کافی وائرل ہورہا ہے۔ اداکارہ کے اس نوٹ سکو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔
پائل گھوش نے شیئر کیا خودکشی کا نوٹ پائل گھوش نے یہ نوٹ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ، ’میں پائل گھوش ہوں۔۔۔اگر میں خودکشی کرتی ہوں یا مجھے ہارٹ اٹیک آتا ہے تو اس کے لیے وہ لوگ ذمہ دار ہوں گے۔۔‘ پائل کے اس نوٹ کے بعد ان کے فینس کافی پرتشویش نظر آرہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں پوچھ رہے ہیں کہ کیا اس کا نوٹ اصلی ہے اور کیا وہ ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ کچھ فینس انہیں ڈاکٹروں سے صلاح اور مدد لینے کے لیے بھی کہہ رہے ہیں۔
تیونیشا شرما کو لے کر کہی تھی یہ بات
بتادیں کہ پائل نے ٹی وی اداکارہ تیونیشا شرما کی خودکشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ’پتہ نہیں کیوں مینٹل ہیلتھ کو کم اہمیت دی جاتی ہے۔‘ ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے اس قدم کو افسوسناک بتایا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’ہمیشہ سبھی کو یہ مان کر شروعات کرنی چاہیے کہ خودکشی کبھی بھی ایک آپشن نہیں ہے۔‘
بتادیں کہ تنازعات سے پائل گھوش کا گہرا ناطہ ہے۔ اداکارہ ایک مرتبہ می ٹو ملزم ساجد خان کے خلاف آواز اٹھاچکی ہیں۔ اور اس سے پہلے انہوں نے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ پائل نے اس کے لیے بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انوراگ کیشپ نے میرے ساتھ جنسی ہراسانی کی ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کے خلاف کارروائی کریں تا کہ سبھی کو ان کی حقیقت کا پتہ چلے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔