اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیا جلد شادی کرنے والی ہیں فاطمہ ثنا شیخ؟ پوسٹ دیکھ کر عامر خان کی بیٹی نے دیا یہ ری ایکشن

    کیا جلد شادی کرنے والی ہیں فاطمہ ثنا شیخ؟ پوسٹ دیکھ کر عامر خان کی بیٹی نے دیا یہ ری ایکشن

    کیا جلد شادی کرنے والی ہیں فاطمہ ثنا شیخ؟ پوسٹ دیکھ کر عامر خان کی بیٹی نے دیا یہ ری ایکشن

    فاطمہ کی اس پوسٹ پر یوں تو یوزرس جم کر کمنٹ کررہے ہیں لیکن عامر خان کی بیٹی ایرا کے کمنٹ نے دھیان کھینچا۔ ایرا نے فاطمہ کی فوٹو پر پاپنگ ہارٹ ایموجی شیئر کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ گزشتہ کچھ دنوں سے عامر خان کی بیٹی ، آئرہ خان اور ان کے ہونے والے شوہر نوپور شیکھرے پر اپنے کمنٹس کی وجہ سے لائم لائٹ میں بنی ہوئی ہیں۔

      فاطمہ نے ایرا اور نوپور کی سگائی تقریب کے دوران ان کے ڈانس پرفارمنس پر ’آکورڈ لوگ‘ کمنٹ کر کے سرخیاں بٹوری تھیں۔ حالانکہ، نہ تو ایرا خان اور نہ ہی نوپور شکھرے کو اس بات کا برا لگا کیونکہ یہ ان کے لیے کافی نارمل تھا۔ سوشل میڈیا پر جہاں فاطمہ کو ایرا کے فینس ٹرول کررہے ہیں تو ان سب کے درمیان اداکارہ کی شادی کی خبریں بھی سرخیاں بٹور رہی ہیں۔



      فاطمہ کے کیپشن سے ملا شادی کا اشارہ
      دراصل حال ہی میں، فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے اور اب وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔ تصویروں میں، اداکارہ ایک رسک ایتھنک آوٹ فٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں جس میں ایک بیک لیس ٹاپ اور ہائی ویسٹ پینٹ شامل ہیں۔ جہاں لوگ تصویروں میں فاطمہ کے قاتلانہ لُک پر فدا ہیں، وہیں کئی لوگ ان کے آوٹ فٹ کی تعریف کررہے ہیں جو بولڈ اور خوبصورت دونوں ہیں۔ تصویروں کے علاوہ فاطمہ نے جو کیپشن لکھا ہے وہ زیادہ دھیان کھینچ رہا ہے۔ فاطمہ نے لکھا، ’سوال یہ ہے کہ یہ Knotچاہیے یا نہیں کرنی چاہیے۔‘



      یہ بھی پڑھیں:
      عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور نےاپنی بیٹی کانام ’راہا‘رکھا، دادی نیتو کپور نے پسندکیاہےنام

      یہ بھی پڑھیں:
      ریچا چڈھا کے لیے مصیبت بنا’ٹوئٹ‘، دہلی پولیس تک پہنچا’گلوان‘ معاملہ

      کیپشن میں Knot لفظ سے فینس لگا رہے ہیں قیاس
      فاطمہ کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی ہے اور یوزرس کو لگ رہا ہے کہ وہ اپنی شادی کا اشارہ دے رہی ہیں۔ دراصل، فاطمہ کے کیپشن میں knot لفظ کا استعمال کرنے سے ان کے فینس پرجوش ہوگئے ہیں، جو ان کی شادی کے بارے میں قیاس لگا رہے ہیں۔ فاطمہ کی اس پوسٹ پر یوں تو یوزرس جم کر کمنٹ کررہے ہیں لیکن عامر خان کی بیٹی ایرا کے کمنٹ نے دھیان کھینچا۔ ایرا نے فاطمہ کی فوٹو پر پاپنگ ہارٹ ایموجی شیئر کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ کچھ مہینے پہلے خبریں آئی تھی کہ فاطمہ اپنے دنگل کوایکٹر عامر خان کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔ دراصل عامر خان کے اپنی دوسری بیوی کرن راو کو طلاق دینے کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھیں۔ حالانکہ، دونوں ہی ستاروں اور ان سے جڑے قابل بھروسہ ذرائع نے شادی کی بات کو مسترد کردیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: