உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Secret Dating: امریکن پاپ اسٹار اولیویا روڈریگو کیا کونن گرے کو کررہی ہیں سکریٹ ڈیٹ؟ پچھلے ہفتے ہوا تھا بریک اپ

    Conan Gray and Olivia Rodrigo

    Conan Gray and Olivia Rodrigo

    ہالی ووڈ میڈیا رپورٹ کے مطابق اولیویا روڈریگو اور ایڈم فیز کی ملاقات اے نیو لیگیسی کے پریمیئر میں ہوئی۔ اس کے بعد ان دونوں کی ملاقات جاری رہی اور پھر دونوں کے درمیان خفیہ ڈیٹنگ کی خبریں موصول ہوئیں۔ اسی دوران روڈریگو نے نیویارک سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    • Share this:
      فلپائنی نژاد امریکی پاپ اسٹار اولیویا روڈریگو(Olivia Rodrigo) اپنی گلوکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کے بارے میں تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وہ اب کونن گرے(Conan Gray)کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ کونن گرے بھی امریکی میوزک انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور ان کی ڈیٹنگ کی تب سے چرچا ہے جب کانن نے اولیویا کو ان کی سالگرہ پر ایک شاندار پوسٹ لکھ کر مبارکباد دی۔ اولیویا کے فینس اس سے پوری طرح حیران رہ گئے۔ کانن نے اولیویا کے لیے لکھا کہ میرا دل ایک عرصے سے تمہارا انتظار کر رہا ہے۔ آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی محبت۔ اس کے بعد آنے والی کچھ تصاویر میں کانن اور اولیویا کو بہترین دوست کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Conan Gray (@conangray)





      حال ہی میں ہوا اولیویا کا بریک اپ
      حال ہی میں اس غیر ملکی حسینہ کے دل ٹوٹنے کی خبریں منظرعام پر آئیں۔ جس نے بظاہر ان کے مداحوں کو پریشان کیا۔ اولیویا کا ہالی ووڈ میوزک پروڈیوسر ایڈم فیج کے ساتھ محبت کا رشتہ تھا۔ دونوں نے اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کے لیے کافی وقت ایک ساتھ گزارا تھا لیکن تمام تر کوششوں کے بعد بھی دونوں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے یہ جوڑی ٹوٹ گئی۔

      7 مہینے میں ٹوٹا رشتہ
      ہالی ووڈ میڈیا رپورٹ کے مطابق اولیویا روڈریگو اور ایڈم فیز کی ملاقات اے نیو لیگیسی کے پریمیئر میں ہوئی۔ اس کے بعد ان دونوں کی ملاقات جاری رہی اور پھر دونوں کے درمیان خفیہ ڈیٹنگ کی خبریں موصول ہوئیں۔ اسی دوران روڈریگو نے نیویارک سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ ساتھ ہی ان دونوں کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں دونوں کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی تھیں تاہم اب خبر ہے کہ جوڑے کا بریک اپ ہو گیا ہے اور دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ویسے ان دونوں میں سے کسی نے بھی کبھی اپنی ڈیٹنگ کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ ہی اب بریک اپ کے حوالے سے کوئی اعلان کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: