اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیا 44 سال کی عمر میں حاملہ ہے راکھی ساونت؟ سوال سن کر اداکارہ کی ہوئی ایسی حالت

    کیا 44 سال کی عمر میں حاملہ ہے راکھی ساونت؟ سوال سن کر اداکارہ کی ہوئی ایسی حالت

    کیا 44 سال کی عمر میں حاملہ ہے راکھی ساونت؟ سوال سن کر اداکارہ کی ہوئی ایسی حالت

    'بگ باس مراٹھی سیزن 4' سے باہر آنے کے بعد راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی خبر دنیا کو دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      راکھی ساونت ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لے کر خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ راکھی شادی شدہ ہیں اور اس بات کا ثبوت انہوں نے سوشل میڈی اپر بھی دیا ہے۔ یہی نہیں، عادل سے شادی کرنے کے لیے راکھی نے اپنا مذہب تک بدل لیا ہے۔ اب وہ راکھی ساونت سے فاطمہ درانی بن گئی ہیں۔ حالانکہ عادل پہلے اس شادی سے انکار کررہے تھے لیکن اب عادل نے بھی قبول کرلیا ہے کہ راکھی ان کی بیوی ہیں۔ اب شدی کے مسئلہ کے بعد خبر آرہی ہے کہ راکھی حاملہ ہیں۔

      کیا حاملہ ہے راکھی؟
      راکھی ساونت پچھلے دنوں شادی کی خبروں کو لے کر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ عادل کے اس رشتے کو قبول کرنے کے بعد اب راکھی کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آرہی ہیں۔ ان خبروں کو لے کر راکھی کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ اے این آئی سے بات چیت کے دوران راکھی نے اپنی پریگننسی پر کوئی بھی کمنٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ راکھی سے جب ان کے حاملہ ہونے کی خبروں کو لے کر سوال کیا گیا تو وہ ’نو کمنٹس‘ کہہ کر آگے بڑھ گئیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      راکھی نے سات مہینے پہلے کی تھی شادی
      بتادیں کہ 'بگ باس مراٹھی سیزن 4' سے باہر آنے کے بعد راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی خبر دنیا کو دی تھی۔ اداکارہ نے شادی کی تصاویر سے لیکر میریج سرٹیفکیٹ تک کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ نکاح نامہ سے ہی معلوم ہوا کہ راکھی نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اپنا نام راکھی سے بدل کر فاطمہ رکھ لیا ہے۔ یہی نہیں راکھی اور عادل کی شادی صرف 7 ماہ قبل ہوئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: