کیا سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کو پھر سے ڈیٹ کرنے لگی ہیں سشمیتا سین؟ اداکارہ کے اس پوسٹ نے فینس کو دیا اشارہ
کیا سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کو پھر سے ڈیٹ کرنے لگی ہیں سشمیتا سین؟ اداکارہ کے اس پوسٹ نے فینس کو دیا اشارہ‘ (Instagram/sushmitasen47)
کافی وقت پہلے سشمیتا سین اور روہمن شال کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کے بعد سے آئی پی ایل کے سابق چیئرمین رہے للت مودی کے ساتھ سشمیتا سین کی ڈیٹنگ کی خبروں نے کافی طول پکڑا۔
ہندی سینما کی بہترین اداکارہ کی بات کی جائے تو اس میں سشمیتا سین کا نام ضرور شامل ہوگا۔ اپنے فلمی کرئیر کے علاوہ سشمیتا سین پرسنل لائف کو لے کر ہر دن سرخیاں بٹورتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کے دوران سشمیتا کو ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ اسپاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اب سشمیتا سین نے روہمن شال کے ساتھ ایک نئی تصویر کو شیئر کی ہے۔ جس کے بعد سے فینس کے درمیان روہمن اور سشمیتا سین کے پیچ اپ کی خبریں تیز ہوگئی ہیں۔
کیا سشمیتا سین اور روہمن کا ہوا پیچ اپ جمعرات کو سشمیتا سین نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسٹوری کو شیئر کیا ہے۔ اس اسٹوری میں سین کے ساتھ ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نظر آرہے ہیں۔ اس فوٹو کے ساتھ سشمیتا سین نے ایک ایسی لائن لکھی ہے، جس نے فینس کا تجسس بڑھادیا ہے۔
دراصل، سشمیتا سین نے اس انسٹا اسٹوری میں Kiss ایموجی کے ساتھ لکھا ہے کہ، ناس فوٹو روہمن۔ عالم یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سشمیتا سین اور روہمن شال کی یہ فوٹو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
بتادیں کہ کافی وقت پہلے سشمیتا سین اور روہمن شال کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کے بعد سے آئی پی ایل کے سابق چیئرمین رہے للت مودی کے ساتھ سشمیتا سین کی ڈیٹنگ کی خبروں نے کافی طول پکڑا۔ لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ پھر سے سشمیتا سین اور روہمن شال کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔