உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مراٹھی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کی 25 سال کی عمر میں دردناک موت، کار حادثے میں چلی گئی جان

    مراٹھی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کی 25 سال کی عمر میں دردناک موت

    مراٹھی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کی 25 سال کی عمر میں دردناک موت

    Ishwari deshpande Car Accident: مراٹھی اداکارہ (Marathi Actress) ایشوری دیش پانڈے (Ishwari Deshpande) اور ان کے دوست شبھم دوگڑے کی کار حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی موت کار کے گہرے پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ اداکارہ نے محض 25 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مراٹھی انڈسٹری سے ایک بری خبر آرہی ہے کہ اداکارہ ایشوری دیش پانڈے (Ishwari Deshpande) نہیں رہیں۔ انہوں نے محض 25 سال کی عمر میں ہی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوا میں ان کی ایک کار حادثے میں جان چلی گئی۔ کار میں ان کے ساتھ شبھم دوگڑے بھی موجود تھے۔ ان کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کہا جا رہا ہے کہ پیر کی صبح ان کی کار گوا کے ارپورا علاقے میں گہرے پانی میں جاگری اور پانی میں ڈوبنے سے دونوں کی موت ہوگئی۔

      خبر ہے کہ پنے کے رہنے والی ایشوری دیش پانڈے اپنے دوست شبھم کے ساتھ گوا چھٹیاں منانے کے لئے گئی تھیں اور دونوں پیر کی صبح مردہ پائے گئے۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سورج گاواس کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 5:30 بجے کا ہے۔ کار کی رفتار تیز ہونے کے سبب اس کا کنٹرول انہوں نے کھو دیا تھا، جس کے بعد وہ پلٹ کر پانی میں گر گئی۔ جب تک اس حادثہ کے بارے میں پولیس کو پتہ چلا تب تک دونوں ہی اپنا دم توڑ چکے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ گاڑی میں سینٹرل لاک تھا، جس کے سبب وہ گاڑی کو نہیں کھول پائے تھے۔

      دونوں کرنے والے تھے منگنی

      میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ایشوری دیش پانڈے اور شبھم سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں آئندہ ماہ منگنی کرنے والے تھے۔ دونوں 15 ستمبر کو ہی گوا چھٹیاں منانے گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایشوری دیش پانڈے اور شبھم نے کچھ دن پہلے ہی اپنے مراٹھی اور ہندی پروجیکٹس کی شوٹنگ کو مکمل کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: