’فرق نہیں پڑتا دنیا کیا کہتی ہے‘، طلاق کے  بعد ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اسپاٹ ہونے پر بولے ارباز خان

’فرق نہیں پڑتا دنیا کیا کہتی ہے‘، طلاق کے  بعد ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اسپاٹ ہونے پر بولے ارباز خان۔Instagram@malaikaaroraofficial, arbaazkhanofficial

’فرق نہیں پڑتا دنیا کیا کہتی ہے‘، طلاق کے  بعد ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اسپاٹ ہونے پر بولے ارباز خان۔Instagram@malaikaaroraofficial, arbaazkhanofficial

کیا کوئی شخص اپنی سابقہ وائف سے بات نہیں کرسکتا ہے، اس میں کوئی حیرانی نہیں ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر اور ایکٹر ارباز خان آئے دن اپنی پروفیشنل لائف کے بجائے اپنے پرسنل لائف کو لے کر موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔ سابقہ اہلیہ اور بی ٹاون اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ طلاق کے بعد بھی اسپاٹ کیے جانے کو لے رک ارباز اور ملائیکہ کو کافی ٹرول کیا جاتا ہے۔ اس درمیان اب اس معاملے کو لے کر ارباز خان نے خاموشی توڑی ہے۔

    ٹرولنگ کو لے کر بولے ارباز خان

    ایک انٹرویو میں ارباز خان سے جب سوال پوچھا گیا کہ ’طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ آپ کو اسپاٹ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو اور ملائیکہ کو ٹرول کیا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ لوگ ناٹک کررہے ہیں۔ اس پر آپ کی رائے ہے۔‘ اس سوال پر ارباز خان نے بے باکی سے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ-’لوگ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔‘ ایمانداری سے کہیں  تو ہم لوگ ان سے نمٹنے کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔ فرق نہیں پڑتا کہ دنیا ہمارے  بارے میں کیا سوچتی ہے اور کیا کہتی ہے۔ کیا کوئی شخص اپنی سابقہ وائف سے بات نہیں کرسکتا ہے، اس میں کوئی حیرانی نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ہمارے بیٹے ارحان کی پڑھائی اور اس کے کرئیر کو لے کر اکثر ہم دونوں آپس میں باتیں کرتے ہیں۔ جب ارحان کا فون نہیں ملتا تو میں سیدھا اس کی ماں یعنی ملائیکہ کو کال کر کے پوچھتا ہوں۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ اپنے بیٹے کی خاطر سابقہ بیوی سے ملنا اور بات کرنا غلط ہے۔ لوگ بھولے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ یہ نہیں پتہ ہے کہ ہمارے خاندان کے اندر کیا چلتا ہے، انہیں جو نظر آتا ہے وہ اسی پر ری ایکٹ کرتے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: