پٹھان کے ڈائیلاگ رائٹر عباس ٹائروالا نے حال ہی میں فلم میں سلمان خان کے کیمیو کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے رائٹرس اور ڈائریکٹرس کو اس سین کے لیے شاہ اور سلمان کے درمیان توازن بنانا پڑا۔ عباس نے شیئر کیا کہ وہ ایک دن سیٹ پر گئے تھے جب دونوں ستارے ایک ساتھ شوٹنگ کررہے تھے۔
دونوں کو رکھنا تھا برابر عباس نے اس مذاق کے بارے میں بات کی جسے پٹھان اور ٹائیگر کو اسکرین پر شیئر کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا، ’شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ساتھ میں اسکرین شیئر کی۔ دونوں پر برابر دھیان دینا تھا۔ یہ شاہ رخ کی فلم ہے اس لیے آپ انہیں نظرانداز نہیں کرسکتے۔ سلمان کی اسپیشل انٹری ہے اس لیے آپ انہیں شاہ رخ سے نیچے نہیں رکھ سکتے۔ شائقین کو کچھ بڑا دینے کے لیے دونوں کو (اسکرین پر) ایک جیسا دھیان دینا تھا۔
انہوں نے کہا، وہ دونوں ملک کے سب سے بڑے ستارے ہیں اور دونوں کے اپنے اپنے نکتہ نظر ہیں اور چاہے وہ کتنے بھی اچھے دوست کیوں نہ ہوں، جب وہ ایک ساتھ اسکرین پر آتے ہیں، تو دونوںکو پتہ ہوتا ہے کہ دوسرا شخص کس لائن پر بول رہا ہے۔‘ عباس نے کہا کہ سلمان جیسے اسٹار کے پاس کبھی کبھی اپنے خود کے ان پٹ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ڈائیلاگس کیسے دے سکتے ہیں، یا اگر وہ اسے ایک مذاق میں بدل سکتے ہیں، لیکن پھر یہ رائٹرس اور ڈائریکٹر پر منحصر کرتا ہے کہ کیا وہ انہیں منع سکتے ہیں، اگر مذاق فلم کے یونیرس سے متعلق نہیں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔