اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ITA Awards: ’مودی: دی انٹولڈ اسٹوری‘ نے بیسٹ ڈاکیومنٹری، تو BYJU ینگ جینیئس نے جیتا ٹاک شو نیوز ایوارڈ

    ITA Awards: انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈس، جسے مقبول طور پر ITA ایوارڈس کے طور پر جانا جاتا ہے، کی میزبانی اتوار (6 مارچ) کو ممبئی میں کی گئی اور نیوز 18  کے دو پروجیکٹس کو اس شو میں اعزاز ملا۔ پہلا ایوارڈ بیسٹ ڈاکیومنٹری ’دی انٹولڈ اسٹوری‘ کے لئے دیا گیا، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی ہے۔ دوسرا بیسٹ شو (نیوز) ایوارڈ ہے، جو BYJU کے ینگ جینیئس کو دیا گیا۔

    • Share this:
      ممبئی: انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈس، جسے مقبول طور پر ITA ایوارڈس کے طور پر جانا جاتا ہے، کی میزبانی اتوار (6 مارچ) کو ممبئی میں کی گئی اور نیوز 18  کے دو پروجیکٹس کو اس شو میں اعزاز ملا۔ پہلا ایوارڈ بیسٹ ڈاکیومنٹری ’دی انٹولڈ اسٹوری‘ کے لئے دیا گیا، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی ہے۔ دوسرا بیسٹ شو (نیوز) ایوارڈ ہے، جو BYJU کے ینگ جینیئس کو دیا گیا۔

      ’مودی: دی انٹولڈ اسٹوری‘ ڈاکیومنٹری کو سال 2021 میں وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔ اس میں گجرات ریاست کے وڈنگر میں بڑے ہوئے ایک نوجوان نریندر مودی کے سفر، پھر گجرات کے وزیراعلیٰ بننے کا ان کا سفر اور ملک کے وزیر اعظم بننے کے ان کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس شو میں بین الاقوامی سیاسی لیڈر کے بارے میں ان لوگوں کے قصے دکھائے گئے، جنہوں نے انہیں بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

      کیا ہے بائیجوس ینگ جینیئس
      دوسری طرف، بائیجوس ینگ جینیئس چینل کے ذریعہ BYJU کے ساتھ ایک پہل تھی، جس نے پورے ہندوستان سے ایسے نوجوانوں کو سامنے لانے کا کام کیا، جن میں شاندار صلاحیت تھی۔ اس شو نے ان لوگوں کے لئے ایک اسٹیج پیش کیا، جن میں ہندوستان کے مستقبل کے جینیئس بننے کی صلاحیت ہے۔ اس شو کا مقصد ملک کے مختلف حصوں کے بچوں کو ان کے جنون کے پیچھے بھاگنے اور فضیلت اور شان کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ پہلے سیزن کا پریمیئر گزشتہ سال ہوا تھا اور دوسرے سیزن نے حال ہی میں نئے ایپیسوڈ نشر کرنا شروع کیا ہے۔

      ایوارڈ شو اتوار کو ہوا، لیکن شو کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ اپنے  21ویں سال میں، ہندوستانی ٹیلی ویژن اکادمی ایوارڈ سال بہ سال بہترین شو، ڈاکیومنٹری اور چھوٹے پردے کے پروجیکٹس کا احترام کرتے ہیں۔ اس سال الگ الگ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوئی کئی ڈیجیٹل سیریز کو بھی اس سال نامزد کیا گیا ہے۔ آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کو Broken But Beautiful 3 کے لئے بھی بعد از مرگ اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: