உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Money Laundering Case:’میری جائیداد خود کی کمائی کی‘-جیکولن فرنانڈیز نے منی لانڈرنگ کیس پر دی صفائی

    ایکٹریس جیکلن فرنانڈیز .

    ایکٹریس جیکلن فرنانڈیز .

    Jacqueline Fernandez Money Laundering Case: دراصل منی لانڈرنگ کیس(Money Laundering Case) کے ملزم سکیش چندر شیکھر اور جیکولین فرنینڈس کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Hyderabad | Delhi | Surat
    • Share this:
      Jacqueline Fernandez Money Laundering Case: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے نام کی سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بحث تیز ہوتی جا رہی ہے۔ پی ایم ایل اے کی جانب سے جیکولین کے 7.27 کروڑ کے فنڈز کو جرائم کی آمدنی کے مدنظر ضبط کیا گیا ہے۔ منگل کو جیکولین فرنینڈس نے اس معاملے پر پی ایم ایل اے کے جسٹس افسران کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ جس کے تحت اداکارہ نے واضح کیا کہ میرے فکس ڈپازٹ کا کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

      جیکولن فرنانڈیز نے درج کرایا اپنا بیان
      قابل ذکر ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کافی عرصے سے پھنسی ہوئی ہیں۔ اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی جانب سے حال ہی میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں اداکارہ کا نام بھی شامل تھا جس کے بعد جیکولین فرنینڈس کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔ اس درمیان، اپنے 7.27 کروڑ کے فنڈ سے متعلق معاملے پر جیکولین فرنینڈس نے پی ایم ایم ایل کے فیصلہ کن افسران کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ کے مطابق جیکولین نے بتایا ہے کہ میرے فکسڈ ڈپازٹ کا کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے پاس جمع کی گئی رقم درست ہے جو کہ میرے پاس کافی عرصے سے موجود ہے۔ یہ فکسڈ ڈپازٹ تب سے موجود ہے جس وہ اس منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سکیش چندر شیکھر کو جانتی بھی نہیں تھی۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Bipasha Basu In Monokini:بلیک مونوکنی میں بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئی بپاشا باسو

      یہ بھی پڑھیں:
      Boycott Bollywood Trend:’بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوسکتا‘، بائیکاٹ ٹرینڈ رشیفالی شاہ کابیان

      دراصل منی لانڈرنگ کیس(Money Laundering Case) کے ملزم سکیش چندر شیکھر اور جیکولین فرنینڈس کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیکولین اور سکیش رشتے میں ہیں، لیکن بعد میں اداکارہ نے اس کی تردید کردی تھی۔ دوسری طرف، جب ای ڈی نے معاملے کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ سکیش چندر شیکھر جبراً وصولی کے 215 کروڑ کے معاملے میں ملزم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سکیش نے جیکولین فرنینڈس کو کئی مہنگے تحائف بھی دیے تھے، جس کی وجہ سے سکیش کے ساتھ جیکولین بھی ای ڈی کے نشانے پر آگئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: