உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز کا مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے ساتھ چل رہا ہے افیئر! جانئے پھر کیوں ہو رہی ہے بحث

    جیکلین فرنانڈیز کا مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے ساتھ چل رہا ہے افیئر!

    جیکلین فرنانڈیز کا مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے ساتھ چل رہا ہے افیئر!

    جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) اور سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) کے ریلیشن شپ کو لے کر یہ خبر آج پہلی بار نہیں اٹھی ہے۔ اس سے پہلے 23 اکتوبر کو چندر شیکھر کے وکیل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ کے منی کروڑ کے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ملزم سکیش کو ڈیٹ (Jacqueline Fernandez and Suresh Chandrasekhar affair) کر رہی تھیں۔ اب دونوں کی ایک تصویر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں بے حد قریب نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دونوں کی اچھی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

    • Share this:
      جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) اپنی فلموں، تصاویر اور ڈانس ویڈیوز کے ساتھ ان دنوں 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ (200 crore extortion case) کے معاملے میں ملزم مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں حالانکہ ان کے ترجمان نے اداکارہ کی طرف سے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ سکیش اور ان کی اہلیہ لینا ماریا پال (Leena Maria Paul) کے ساتھ نہیں جڑی تھیں، لیکن اس پر لوگوں کو بھروسہ نہیں ہو رہا ہے۔ کیونکہ ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کو دیکھ کر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ جیکلین اور سکیشن کے درمیان کوئی نہ کوئی معاملہ (Jacqueline Fernandez and Suresh Chandrasekhar affair) تو ضرور ہے۔

      تصویر نے بڑھا دی ہلچل

      جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) اور سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) کے ریلیشن شپ کو لے کر یہ خبر آج پہلی بار نہیں اٹھی ہے۔ اس سے پہلے 23 اکتوبر کو چندر شیکھر کے وکیل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ کے منی کروڑ کے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ملزم سکیش کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ اب دونوں کی ایک تصویر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں بے حد قریب نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دونوں کی اچھی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

      ضمانت کے بعد جیکلین سے کی تھی 5 اسٹار ہوٹل میں ملاقات

      آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ تصاویر اس وقت کی ہے جب سکیش چندر شیکھر تہاڑ جیل سے ضمانت پر باہر آیا تھا۔ تہاڑ جیل سے نکلنے کے بعد وہ فلائٹ سے چنئی گیا اور وہاں فائیو اسٹار ہوٹل میں جیکلین سے ملا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ جیکلین کے ساتھ کے لمحوں کو جس موبائل فون سے وہ قید کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

      Jacqueline Fernandez, Sukesh Chandrasekhar, 200 crore extortion case, Enforcement Directorate, Leena Maria Paul, Jacqueline Fernandez and Sukesh Chandrasekhar affair, Jacqueline Fernandez and Sukesh Chandrasekhar relationship, जैकलीन फर्नांडिस, सुकेश चंद्रशेखर
      اس تصویر کو لے کر اٹھ رہے ہیں سوال۔ تصویر کریڈٹ: ٹوئٹر


      حیران کرنے والی ہے یہ بات

      رپورٹ کے مطابق، جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ اپنی تصاویر کو وہ جس فون میں قید کر رہا ہے، وہ وہی آئی فون ہے، جس میں اس نے اسرائیل سے سم کارڈ کاس استعمال کرکے 200 کروڑ روپئے کی وصولی کو انجام دیا تھا۔ سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ضمانت کے دوران بھی سکیش وہی موبائل فون بے خوف ہوکر استعمال کر رہا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پونم ڈھلوں شوہر کو بے وفائی کا سبق سکھانے کے لئے خود کر بیٹھیں ایسا کام، برباد ہوگئی زندگی


      رشتے پر کیا تھا جیکلین کے ترجمان کا بیان

      سکیش چندر شیکھر کے وکیل اننت ملک کے ذریعہ جیکلین فرنانڈیز اور سکیش کے رشتے کو لے کر دیئے گئے بیان کے بعد جیکلین فرنانڈیز کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے، ’ای ڈی جیکلین فرنانڈیز کو گواہ کے طور پر گواہی دینے کے لئے بلا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان درج کرائے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی جانچ میں ایجنسی کے ساتھ پوری طرح سے تعاون کریں گی۔ جیکلین فرنانڈیز نے ان مبینہ قابل مذمت کی تردید کی ہے، جو جوڑے کے ساتھ ان کے تعلقات کو لے کر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: