ملک چھوڑ کر بھاگنے کے الزامات پر عدالت میں جیکلن نے کیا کہا؟ جانیے اہم باتیں
ملک چھوڑ کر بھاگنے کے الزامات پر عدالت میں جیکلن نے کیا کہا؟ جانیے 10 اہم باتیں
جیکلن پر الزام ہے کہ انہیں 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سوکیش سے ملنے کے 10 دنوں کے اند رہی اس کی کریمنل ہسٹری کے بارے میں بتادیا گیا تھا۔ باوجود اس کے اداکارہ اس کے رابطے میں رہی اور مہنگے تحفے بھی لیتی رہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کو 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں راحت مل گئی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے آج دلی پٹیالہ کورٹ نے ای ڈی سے پوچھا کہ اگر بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کے خلاف مناسب ثبوت تھے تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ آپ کو بتاتے ہیں کہ کورٹ میں کیا کیا ہوا۔
جانیے اہم باتیں
جیکلن فرنانڈیز کو دلی کے پٹیالہ کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ عدالت نے جیکلن کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ فی الحال اداکارہ عبوری ضمانتپر ہی رہیں گی۔ جیکلن کو عدالت سے ملی عبوری ضمانت 10 نومبر کو ختم ہوگئی تھی۔
اب 15 نومبر کو اس معاملے پر فیصلہ آسکتا ہے۔
ای ڈی نے آج عدالت میں جیکلن کی ضمانت کی مخالفت کی۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد اداکارہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتی ہیں اور بیرون ملک بھاگ سکتی ہیں۔
ای ڈی کے الزامات پر اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ملک چھوڑکر بھاگنے والے الزام بالکل بے بنیاد ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ جانچ میں اپنا پورا تعاون دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بی الزام لگائے کہ عدالت نے انہیں ضمانت دی ہے، لیکن ای ڈی انہیں پریشان کررہا ہے۔
عدالت نے ای ڈی سے پوچھا کہ اگر جب اداکارہ کو لُک آوٹ نوٹس بھیجا گیا تھا تو گرفتاری کیوں نہیں کی گئی۔
عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ اس معاملے میں جانچ کہاں تک پہنچی ہے؟
بتادیں کہ جیکلن پر الزام ہے کہ انہیں 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سوکیش سے ملنے کے 10 دنوں کے اند رہی اس کی کریمنل ہسٹری کے بارے میں بتادیا گیا تھا۔ باوجود اس کے اداکارہ اس کے رابطے میں رہی اور مہنگے تحفے بھی لیتی رہیں۔ اس کیس میں ملزم سوکیش چندرشیکھر سلاخوں کے پیچھے ہے۔ سوکیش پر الزام ہے کہ اس نے بااثر شخصیات کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔