உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک جانے سے پہلے ممبئی ایئر پورٹ پر روکا گیا، حراست میں لی گئیں اداکارہ

    جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک جانے سے پہلے ممبئی ایئر پورٹ پر روکا گیا، حراست میں لی گئیں اداکارہ

    جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک جانے سے پہلے ممبئی ایئر پورٹ پر روکا گیا، حراست میں لی گئیں اداکارہ

    جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روکا گایا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate- ED) کے لُک آوٹ سرکلر (LOC) کی وجہ سے ایئر پورٹ اسٹاف نے جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک جانے سے پہلے ہی روک لیا۔

    • Share this:
      ممبئی: جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روکا گایا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate- ED) کے لُک آوٹ سرکلر (LOC) کی وجہ سے ایئر پورٹ اسٹاف نے جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک جانے سے پہلے ہی روک لیا۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے خبر ہے کہ اس بات کی جانکاری انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو دی گئی، جس کے بعد ای ڈی کی ٹیم نے جیکلین فرنانڈیز سے پوچھ گچھ کی، پھر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

      واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کا نام شامل ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ بھی کر چکی ہے۔ حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز نے ای ڈی کے سامنے اپنا بیان درج کروایا تھا۔

      اس معاملے میں ایک گواہ ہیں جیکلین فرنانڈیز

      سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ وصولی معاملے میں جیکلین فرنانڈیز کا بیان پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ جیکلین اس معاملے میں ایک گواہ ہیں۔ ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور جیکلین فرنانڈیز کے درمیان کوئی مالی لین دین تو نہیں ہوا۔

      منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کا نام شامل ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ بھی کر چکی ہے۔
      منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کا نام شامل ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ بھی کر چکی ہے۔


      سکیش چندر شیکھر کے خلاف 20 سے زیادہ معاملے ہیں درج

      دہلی کی روہنی جیل میں بند سکیش چندر شیکھر پر ایک تاجر سے ایک سال کے اندر 200 کروڑ روپئے کی رنگداری وصول کرنے کا الزام ہے۔ اس کے خلاف زبردستی وصولی کرنے کے 20 سے زیادہ معاملے درج ہیں اور اس نے جیل کے اندر سے ہی ایک ریکیٹ کی آپریٹنگ کر رکھا ہے۔ بنیادی طور پر سری لنکا کی رہنے والی جیکلین فرنانڈیز کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا قریبی مانا جاتا ہے۔ جیکلین کے والد سری لنکا کے رہنے والے ہیں، جبکہ والدہ ملیشیا کی ہیں۔ جیکلین فرنانڈیز کے والد میوزیشین ہیں اور ممی ایئر ہوسٹس ہوا کرتی تھیں۔ 4 بھائی بہنوں میں جیکلین فرنانڈیز سب سے چھوٹی ہیں۔ جیکلین سے بڑی ایک بہن اور دو بڑے بھائی ہیں۔

      Da-bangg کانسرٹ کا حصہ ہیں جیکلین فرنانڈیز

      اس دوران ہی ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز کے لئے لُک آوٹ سرکلر جاری کیا تھا، جس کے مطابق، وہ ممبئی چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتی تھیں، ایسے میں جب وہ آج ممبئی سے بیرون ملک جارہی تھیں، تب ایئر پورٹ اسٹاف نے انہیں روک دیا۔ واضح رہے کہ جیکلین 10 دسمبر کو ریاض میں ہونے والے Da-bangg کانسرٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کا حصہ ہیں، ہو سکتا ہے وہ اسی کانسرٹ کے سلسلے میں ملک سے باہر جانے کی تیاری میں ہوں گی۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: