اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Money Laundering Case: جیکلین فرنانڈیز کو عدالت کا سمن، 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

    منی لانڈرنگ کیس: جیکلین فرنانڈیز کو عدالت کا سمن، 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

    منی لانڈرنگ کیس: جیکلین فرنانڈیز کو عدالت کا سمن، 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکلین فرنانڈیز کو اس پورے معاملے میں ملزم بناتے ہوئے ان کی 7 کروڑ 27 لاکھ روپئے کی جائیداد کو اٹیچ کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو 7.7 کروڑ روپئے کے قیمتی انعامات اور نقد رقم دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے خلاف دائر سپلیمنٹری چارج شیٹ پر پٹیالہ ہاوس کورٹ نے بدھ کے روز نوٹس لیا۔ عدالت نے جیکلین فرنانڈیز کو سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو جیکلین فرنانڈیز کے وکیل کو چارج شیٹ کی کاپی سونپنے کا حکم دیا۔

      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پہلے ہی سکیش چندر شیکھر کے خلاف 2 سپلیمنٹری چارج شیٹ دائر کرچکی ہے۔ اس معاملے میں سکیش چندر شیکھر سمیت سبھی ملزم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پٹیالہ ہاوس کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ وہیں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے ایک فلم کی شوٹںگ کے لئے پولینڈ جانے کی اجازت عدالت سے مانگی تھی، جسے کورٹ نے خارج کردیا۔

      عدالت نے جیکلین فرنانڈیز کو سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
      عدالت نے جیکلین فرنانڈیز کو سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔


      اس سے قبل ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز کو اس پورے معاملے میں ملزم بناتے ہوئے ان کی 7 کروڑ 27 لاکھ روپئے کی جائیداد کو اٹیچ کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو 7.7 کروڑ روپئے کے قیمتی انعامات اور نقد رقم دی تھی۔

      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جانچ کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو جبراً وصولی سمیت مجرمانہ سرگرمیوں سے کمائے گئے 5.71 کروڑ روپئے کے تحفے دیئے تھے۔ سکیش چندر شیکھر نے اس معاملے میں اپنی لمبے وقت سے معاون اور ملزم پنکی ایرانی کے ذریعہ یہ تحفے دیئے تھے۔ سکیش چندر شیکھر نے انٹرنیشنل حوالہ آپریٹر اوتار سنگھ کوچر کے ذریعہ جیکلین فرنانڈیز کی فیملی کے اراکین کو 1,72,913 امریکی ڈالر اور 2,67,40 آسٹریلین دیئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: