دوسو کروڑ کا منی لانڈرنگ کیس، اداکارہ جیکولین فرنینڈس آج دہلی عدالت میں ہوں گی پیش
ای ڈی نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے
واضح رہے کہ جج نے 31 اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر ایک ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا اور جیکولین فرنینڈس کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ جیکولین فرنینڈس کو ای ڈی نے تحقیقات کے سلسلے میں کئی بار طلب کیا تھا، انھیں ضمنی چارج شیٹ میں پہلی بار ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس آج بروز پیر (11 دسمبر 2022) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوں گی۔ عدالت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کے معاملے میں پوائنٹ آف چارج پر دلائل سنے گی جس میں مجرم سکیش چندر شیکر شامل ہے۔ جیکولین فرنینڈس اپنے وکلاء پرشانت پاٹل اور شکتی پانڈے کے ساتھ صبح 10 بجے کے قریب عدالت پہنچیں گی، ذرائع نے بتایا کہ استغاثہ عدالت کے سامنے اپنی عرضیاں پیش کرے گا۔ 24 نومبر کو دہلی کی عدالت نے مقدمے میں 12 دسمبر کو دلائل کے لیے استغاثہ کی جانب سے پوائنٹ آف چارج پر دلائل تیار کرنے کے لیے وقت مانگنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی تھی۔
ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملزم کسی بھی گواہ کو متاثر کرنے یا اس سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ ملزم یا درخواست گزار بغیر کسی عذر عدالت میں حاضر ہوں گے اور کسی بھی طرح سے ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ بعد ازاں ذاتی مچلکے جمع کرانے پر وہ مختصر کارروائی کے دوران بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ اداکار جیکولین فرنینڈس کو 15 نومبر کو یہ کہتے ہوئے باقاعدہ ضمانت دی گئی تھی کہ ملزم کو تفتیش کے دوران گرفتار نہیں کیا گیا تھا، یہ ضمانت دینے کا معاملہ بنتا ہے۔ انھیں خصوصی جج شیلیندر ملک نے 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر اس شرط پر راحت دی کہ وہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گی اور انھیں ای ڈی کے کہنے پر تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت دی گئی۔
واضح رہے کہ جج نے 31 اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر ایک ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا اور جیکولین فرنینڈس کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ جیکولین فرنینڈس کو ای ڈی نے تحقیقات کے سلسلے میں کئی بار طلب کیا تھا، انھیں ضمنی چارج شیٹ میں پہلی بار ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ای ڈی کی سابقہ چارج شیٹ اور سپلیمنٹری چارج شیٹ میں ان کا بطور ملزم ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم دستاویزات میں فرنینڈز اور ساتھی اداکارہ نورا فتحی کے بیانات کی تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق فتحی اور جیکولین فرنینڈس کو چندر شیکر سے لگژری کاریں اور دیگر مہنگے تحائف ملے تھے۔
ای ڈی نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ 32 سالہ چندر شیکھر (اس وقت جیل میں ہیں) پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کو تقریباً 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ اسے ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔