اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیکولین فرنینڈس ہوئی Mobile Number Spoofing کا شکار! آپ اس سے کیسے رہیں محفوظ؟

    اسپوفنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کالر آئی ڈی کی معلومات میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے تاکہ متاثرہ شخص کو یقین ہو کہ کال کسی خاص شخص یا جگہ کی طرف سے کی گئی ہے۔ یہ اسکینڈل کوئی نیا نہیں ہے اور دنیا بھر میں اغوا کے کئی واقعات میں مجرموں نے موبائل نمبر کی جعل سازی کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ کے خاندان کو یقین دلایا ہے کہ وہ قابل اعتماد شخص ہے۔

    • Share this:
      جیکولین فرنینڈس (Jacqueline Fernandez) کے خلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اپنی چارج شیٹ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے کئی باتوں کا ذکر کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سوکیش چندر شیکھر نامی ایک شخص نے فون کال کرکے ستایا ہے، جس کی وجہ سے اداکارہ اسپوفنگ کی شکار ہوئی۔ ای ڈی نے کہا کہ اس شخص نے فرنانڈیز کو یہ یقین دلانے کے لیے فون کالس کرکے دھوکہ دہی کی کہ یہ کال مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتر سے آئی ہے۔ ملزم امیت شاہ کے دفتر سے فون کالز کا دھوکہ دے کر اداکارہ کے ساتھ دوست بننے کی کوشش کرتا ہرا ہے۔

      موجودہ دور میں موبائل نمبر کی تبدیلی کر کے جعل سازی کرنا دھوکہ بازوں کے لیے عام مشغلہ بن گیا ہے۔ یہ بااثر لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کا ایک مقبول ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ اسکینڈل 2004 کے آس پاس شروع ہوا تھا اور فون نمبر کو جعلی بنانے کے لیے تکنیکی مہارت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

      موبائل نمبر سپوفنگ کے ضمن میں وائس اوور آئی پی (VoIP) کی وجہ سے اب چیزیں آسان ہو گئی ہیں۔ یہاں بامعاوضہ سافٹ ویئر اور آن لائن خدمات بھی پیش کی جاتی ہیں جو بغیر کسی تکنیکی پس منظر کے کسی کے لیے بھی کام کروا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اورنج باکسنگ کا طریقہ بھی رائج ہے۔ جسے مخصوص اہداف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

      موبائل نمبر سے جعل سازی کیسے کی جاتی ہے؟

      اسپوفنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کالر آئی ڈی کی معلومات میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے تاکہ متاثرہ شخص کو یقین ہو کہ کال کسی خاص شخص یا جگہ کی طرف سے کی گئی ہے۔ یہ اسکینڈل کوئی نیا نہیں ہے اور دنیا بھر میں اغوا کے کئی واقعات میں مجرموں نے موبائل نمبر کی جعل سازی کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ کے خاندان کو یقین دلایا ہے کہ وہ قابل اعتماد شخص ہے۔

      جعل سازی کا استعمال لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے کہ انھیں کسی مشہور شخصیت کا فون آیا ہے۔ سپوفنگ برسوں سے چلی آ رہی ہے اور ایسی کالوں سے محفوظ رہنے کے لیے واقعی کوئی فل پروف حل نہیں ہے۔ لیکن اس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایسے فون کالس سے بچیں جو آپ کے کنٹاکٹ لسٹ میں محفوظ نہیں ہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: