ورلڈ تھیٹرس میں اپنا ایک الگ ہی دبدبہ بنانے والے ہالی ووڈ کے معروف فلم میکر جیمس کیمرون کی طویل عرصے سے انتطار کی جانے والی فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ دنیا بھر میں شائقین کے لیے فلمی پردے پر 16 دسمبر کو ریلیز ہوچکی ہے۔ اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھمال مچانا شروع کردیا ہے اور اب اسی درمیان اس بات پر بحث ہونی شروع ہوگئی ہے کہ یہ شاندار فلم او ٹی ٹی شائقین کے لیے کب اور کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوجائے گی۔
اس پلیٹ فارم پر ہوسکتی ہے اسٹریم بہت سے شائقین اب کسی بھی فلم کا مزہ تھیٹر سے زیادہ او ٹی ٹی پر لینا چاہتے ہیں اور اب جب کہ اوتار دی وے آف واٹر فلمی پردے پر تہلکہ مچارہی ہے تو او ٹی ٹی شائقین نے اب اس فلم کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر انتظار کرنا شروع کردیا ہے۔ اس فلم کو 21st سنچری ڈسٹریبیوٹ کررہی ہے اور سال 2019 میں اسے ڈزنی نے اکوائر کرلیا تھا اور اسی وجہ سے اس بات کا اندازہ لگایا جانے لگا ہے کہ اس فلم کو ڈزنی+ہاٹ اسٹار پر اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کے قیاس بھی لگائے جارہے ہیں کہ اوتار2 کو اپریل 2023 تک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔
فلم کی ہورہی ہے جم کر تعریف اوتار2 اسی مہینے 16 تاریخ کو ریلیز ہوچکی ہے اور شائقین اس فلم کی دل کھول کر تعریفیں کررہے ہیں۔ خاص طور پر فلم کے وی ایف ایکس نے دھمال مچادیا ہے۔ جیمس کیمرون نے سمندر کے اندر کی دنیا کو شائقین کو اپنی نظر سے دکھاکر فینس کا دل جیت لیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔