کشمیر کے گلمرگ میں اپنے شوہر کے ساتھ کچھ اس انداز میں نظر آئیں ثنا خان ، تصویر ہوئی وائرل
ثنا خان کودیکھ کرگلمرگ میں مقامی لوگ کافی خوش نظرآئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک انہوں نے ثنا خان کو صرف فلموں میں دیکھا ، لیکن آج ان کیلئے اچھا موقع تھا کہ انہوں نے ثنا خان کو قریب سے دیکھا اور ان کے ساتھ باتیں کیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 13, 2020 08:03 AM IST

کشمیر کے گلمرگ میں اپنے شوہر کے ساتھ کچھ اس انداز میں نظر آئیں ثنا خان ، تصویر ہوئی وائرل
بالی ووڈ کو الوداع کہہ دینے والی مشہوراداکارہ ثنا خان اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ ہنی مون منانے کی غرض سے ان دنوں کشمیر میں ہیں ۔ سرینگرکی سیر و تفریح کے بعد ثنا خان اوران کے شوہرمفتی انس سیاحتی مقام گلمرگ پہنچے ، جہاں دونوں نے گلمرگ میں برفباری اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی کاخوب لطف اٹھایا ۔ ثنا خان نے یہاں برفیلی ڈھلانوں پر اپنے شوہر کے ساتھ کافی فوٹوگرافی بھی کی ۔ انہوں نے ان تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرشیئرکئے ہیں ۔ ثناخان نے گلمرگ کی تصایرشئیر کرکے اسے جنت سے تعبیر کیا ۔ سوشل میڈیا پرکافی تیزی سے گلمرگ کی یہ تصاویر وائرل ہوئی ہیں ۔
ثنا خان گرم ملبوسات پہن کر گلمرگ کی حسین وادیوں سے لطف اندوزہورہی ہیں ۔ ثنا خان اس سے پہلے سرینگرمیں بھی تھیں ، جہاں انہوں نے سیاحتی مقامات کی تفریح کی اورسرینگر مارکٹ میں کافی شاپنگ بھی کی ۔ ثنا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ گلمرگ میں اے ٹی وی موٹربائک اورگنڈولہ کی بھی سواری کی ۔

ثنا خان گرم ملبوسات پہن کر گلمرگ کی حسین وادیوں سے لطف اندوزہورہی ہیں ۔
ثنا خان کودیکھ کرگلمرگ میں مقامی لوگ کافی خوش نظرآئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک انہوں نے ثنا خان کو صرف فلموں میں دیکھا ، لیکن آج ان کیلئے اچھا موقع تھا کہ انہوں نے ثنا خان کو قریب سے دیکھا اور ان کے ساتھ باتیں کیں ۔ گلمرگ میں سیاحت سے وابستہ لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ ان کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہاں ملک کے سلیبریٹیز آرہے ہیں ، جس سے یہاں کی سیاحت میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔