உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Watch Janhvi Kapoor Latest Video:جھانوی کپور کو ورک آوٹ کرتے دیکھ کر چھوٹ جائیں گے پسینے

    جھانوی کپور کا نیا ورک آوٹ کا ویڈیو ہوا وائرل۔

    جھانوی کپور کا نیا ورک آوٹ کا ویڈیو ہوا وائرل۔

    Watch Janhvi Kapoor Latest Video: جھانوی کے علاوہ متھو کٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

    • Share this:
      Watch Janhvi Kapoor Latest Video: جھانوی کپور اس میں کوئی شک نہیں کہ کروڑوں نوجوان دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں۔ اداکاری کے علاوہ فٹنس کے تئیں ان کا کریز بھی جگ ظاہر ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے مسلسل جڑی رہتی ہیں اور اپنی فٹنس فریک کی جھلک بھی دکھاتی رہتی ہیں۔ اگرچہ یوگا اور پیلیٹس کے چاہنے والے کے طور پر انہیں جانا جاتا ہے، جھانوی اپنی تازہ ترین ورک آوٹ کی ویڈیوز سے یہ ثابت کرتی نظر آتی ہیں کہ وہ ہارڈ کور اسٹرینتھ ٹریننگ میں بھی ایکسپرٹ ہیں۔

      جی ہاں، جھانوی کی تازہ ترین ورک آوٹ ویڈیو کو لے کر ان کی کافی تعریف ہورہی ہے۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ہمیشہ اپنی حدود کو آگے بڑھاتے ہیں۔ ان کی تازہ ترین ویڈیو ان کے جم کے آفیشل پیج سے شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کارڈیو اور لوئر باڈی ایکسرسائز ایک ساتھ کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن جھانوی نے یہ ممکن کر دکھایا۔ آپ خود ہی دیکھ لیں۔



      جھانوی اپنے ڈریس اپ سینس کی وجہ سے بھی نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ ظاہر ہے کہ اگر جسم فٹ ہو گا تو لباس بھی ہٹ ہو گا۔ اگر ہم ورک فرنٹ کی بات کریں تو جھانوی 'ملی' میں نظر آنے والی ہیں جو ملیالم فلم 'ہیلن' کا ریمیک ہے۔ اس فلم کو ان کے والد پروڈیوسر بونی کپور پروڈیوس کررہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب دونوں نے کسی پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:
      IIFA 2022:نورا فتیحی نے شیلا کی جوانی تو نیہا ککر نے کچھ اس طرح بکھیرہ جلوہ

      جھانوی کے علاوہ متھو کٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: