உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sridevi Birth Anniversary: جب شری دیوی کا ہاتھ پکڑکر چلتی نظر آئیں ننھی جھانوی، ہر طرف چھا گیا تھا ماں- بیٹی کا اسٹائلش اوتار

    شری دیوی (Sridevi) اور بونی کپور (Boney Kapoor) کا ہاتھ تھامے ننھی جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا ایک تھرو بیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    شری دیوی (Sridevi) اور بونی کپور (Boney Kapoor) کا ہاتھ تھامے ننھی جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا ایک تھرو بیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    شری دیوی (Sridevi) اور بونی کپور (Boney Kapoor) کا ہاتھ تھامے ننھی جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا ایک تھرو بیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کے لئے آج کا دن بے حد جذباتی ہے۔ یوں تو ماں کی یاد ہر موقع پر آتی ہے، لیکن ممی شری دیوی (Sridevi) کی سالگرہ پر درد مزید گہرا ہوجاتا ہے۔ اپنے بچپن سے لے کر ان کے ساتھ گزارے گئے ہر پل خاص بے حد یاد آتے ہیں۔ اسی درمیان ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں جھانوی کپور اپنی ممی شری دیوی کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by CELEBRITYSHALA (@celebrityshala)






      سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا یہ ویڈیو کسی فنکشن کا لگ رہا ہے۔ اس ویڈیو میں جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ خوشی کپور اور والد بونی کپور بھی نظر آرہے ہیں۔ اس پرانے ویڈیو میں جھانوی کپور کی پہچاننے میں نہیں آرہی ہیں۔ لہنگا پہنے ہوئے جھانوی کپور نے ممی کا ہاتھ تھام رکھا ہے تو خوشی کپور اپنے پاپا کا۔ عام طور پر جیسے کسی فنکشن میں کوئی فیملی شرکت کرتی ہے، کچھ ایسا ہی شری دیوی کی فیملی سج سنور کر تیار نظر آرہی ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by CELEBRITYSHALA (@celebrityshala)





      جھانوی کپور ابھی بالی ووڈ ڈیبیو کی تیاری ہی کر رہی تھی، جب شری دیوی دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ فلم ‘دھڑک‘ سے جھانوی کپور نے کام کرنا شروع کیا ہے۔ اس وقت ‘گڈ لک‘، ’جیری‘، ‘تخت‘، ’دوستانی 2‘ اور ‘رن بھومی‘ جیسی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ جھانوی کپور بے حد اسٹائلش اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ میں سے ایک ہیں۔

      (تصویر کریڈٹ: janhvikapoor/Instagram)


      سب جانتے ہیں کہ شری دیوی بالی ووڈ کی ایک ایسی عظیم اداکارہ ہیں، جس نے اپنے دم پر کئی فلموں کو سپرہٹ کروایا ہے۔ شری دیوی بلا کی خوبصورت تھیں، جنہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، ملیالم، تیلگو، کنڑ فلموں میں بھی کام کیا۔ آج شری دیوی (Sridevi Birth Anniversary) کی یوم پیدائش کی سالگرہ ہے۔ ایسے میں ان سے متعلق تمام یادیں سامنے آرہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: