اداکارہ جانھوی کپور کسی الگ پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ بہت کم وقت میں جانھوی کپور نے اپنی کمال کی ایکٹنگ کی بدولت کافی نام کمایا ہے۔ نئے ویڈیو میں جانھوی کپور ساوتھ سوپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی سوپر ہٹ فلم، پشپا، دی رائز کے پاپولر سانگ سامی پر زبردست ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
جانھوی کپور نے پشپا کے اس گانے پر کیا ڈانس جانھوی کپور اپنی ایکٹنگ کے ساتھ ڈانس مووس کے لیے بھی کافی جانی جاتی ہیں۔ اس درمیان، سوشل میڈیا پر جانھوی کپور کا نیا ویڈیو موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اس سال کی سوپر ہٹ فلم پشپا کے گانے سامی پر ایوارڈس شو کے دوران جانھوی کپور پرفارم کرتی نظر آرہی ہیں۔ جانھوی کا یہ ویڈیو ایک فین پیج کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جانھوی کپور ساوتھ سوپر اسٹار رشمیکا مندانا کی طرح سامی سانگ پر شاندار ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دراصل، جانھوی کپور کا یہ ویڈیو فلم فیئر اچیورس مڈل ایسٹ ایوارڈس تقریب کے دوران کا ہے، جہاں ملی ایکٹریس نے اپنی اس ڈانسنگ پرفارمنس سے ہر کسی کا دل جیت لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جانھوی کے اس نئے ڈانسنگ ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔
ان فلموں میں آئیں گی نظر اس ویڈیو کے علاوہ بات کی جائے جانھوی کپور کی آنے والی فلموں کے بارے میں تو لسٹ میں کئی فلمیں شامل ہیں۔ دراصل، جانھوی کپور کی آنے والی فلم ایکٹر راج کمار راو کے ساتھ ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘، ورون دھون کے ساتھ ’بوال‘ اور سوپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کے ساتھ ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ ہوں گی۔ حالانکہ حال ہی میں ریلیز ہوئی جانھوی کپور کی فلم ملی، باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔