او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ٹرینڈنگ میں نمبر1 بنی جانھوی کپور کی ’ملی‘
او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ٹرینڈنگ میں نمبر1 بنی جانھوی کپور کی ’ملی‘ (Photo: @janhvikapoor/Instagram)
حال ہی میں ملی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ریلیز کے کچھ ہی دنوں بعد جانھوی کپور کی فلم ملی نیٹ فلیکس پر ٹرینڈنگ میں نمبر ون پر چل رہی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جانھوی کپور نے بہت کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ فلم دھڑک سے ہندی سینما میں قدم رکھنے والی جانھوی کپور بی ٹاون کی فیمس اداکاراوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال جانھوی کپور کی ایک پاپولر فلم سینماگھروں میں ریلیز ہوئی۔
اس فلم کے ٹریلر نے ہر کسی کا دھیان اپنی جانب کھینچا تھا۔ فلم میں جانھوی کی کمال کی ایکٹنگ کی کافی تعریف بھی کی گئی۔ اس کے باوجود وہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ لیکن جانھوی کپور کی وہی فلم اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر دھمال مچا رہی ہے۔
نیٹ فلیکس پر دھمال مچارہی ہے جانھوی کپور کی یہ فلم آئیے سسپنس ختم کرتے ہوئے آپ کو بتاتے ہیں کہ جھانوی کپور کی کون سی فلم ہے جو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر اسٹریم ہو رہی ہے۔ دراصل گزشتہ سال 4 نومبر کو جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ سچے واقعے پر مبنی اس فلم کو سینما گھروں میں شائقین کا زیادہ رسپانس نہیں ملا جس کی وجہ سے جھانوی کپور کی یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
حال ہی میں ملی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ریلیز کے کچھ ہی دنوں بعد جانھوی کپور کی فلم ملی نیٹ فلیکس پر ٹرینڈنگ میں نمبر ون پر چل رہی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ملی کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اس معاملے کی جانکاری خود جھانوی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی ہے۔
ان فلموں سے آگے نکلی’ملی‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں کی بات کریں تو اس میں جھانوی کپور کی 'ملی'، بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم 'ڈبل ایکس ایل' اور ساؤتھ سوپر اسٹار وجے سیتھوپتی کی سوپرہٹ فلم 'ڈی ایس پی' شامل ہے۔ ایسے میں جھانوی کپور کی ملی ڈبل ایکس ایل اور ڈی ایس پی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیٹ فلکس پر نمبر ون ٹرینڈنگ فلم بن گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔